geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

July 2, 2020 0 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی اور اس سلسلے میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مقدمے میں فیصلہ دیا ہے، کیا سندھ ہائیکورٹ کے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ شوگر ملز کی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا ذکر ہے اور سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکم میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا ذکر نہیں ہے، کمیشن رپورٹ میں شوگر ملز پر بہت سے الزامات سامنے آئے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کمیشن کو شوگر ملز کو مؤقف کا موقع نہیں دینا چاہیے تھا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے سامنے موقف دینے کی ضرورت نہیں تھی، تاحال کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار نہیں دیا گیا، تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز کو فعال کر دیا گیا ہے، کمیشن کی رپورٹ آنکھیں کھولنے کے مترادف ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کیا کمیشن کی رپورٹ پر شوگر ملز کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کچھ شوگر ملز مالکان خیبرپختونخوا اور کچھ بلوچستان ہائی کورٹ چلے گئے، کچھ مالکان نہیں چاہتے کہ رپورٹ پر کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ یہ محض کمیشن کی رپورٹ ہے، اس پر حکم امتناع کیوں لینا چاہتے ہیں؟ اس پر شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اپنایا کہ ایگزیکٹو احکامات کو مالکان نے مختلف ہائی کورٹس میں چیلنج کیا، ہائی کورٹس سے رجوع کرنا معمول سے ہٹ کر نہیں ہے۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کیا کمیشن قانون کے مطابق بنایا گیا؟ دیکھنا ہوگا کہ کیا کمیشن غیر جانبدار تھا؟ دیکھنا ہوگا کہ کیا کمیشن نے شوگر ملز مالکان کا موقف سنا؟ اگر ان چیزوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تو عدالتیں مداخلت کرسکتی ہیں۔

شوگر ملز مالکان کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ شوگر مل مالکان کو متاثر کیسے کرسکتی ہے؟ حکومت کئی مواقع پر کمیشن بنا چکی لیکن رپورٹس سامنے نہیں آئیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ عدالت کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دے؟ شوگر کمیشن رپورٹ سے شوگرمل والوں کے حقوق کیسے متاثر ہوئے؟ شوگر کمیشن کی رپورٹ پر مل مالکان کی تشویش کیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ بظاہر شوگر کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کی، کمیشن نے ڈیل اور بہت سی چیزوں کی نشاندہی کی، کمیشن کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو کارروائی کے لیے بھیجی گئی ہے، ریاستی ادارے اگر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہیں اپنا مؤقف وہاں پیش کریں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ابھی کسی شوگر مل کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جب کہ جسٹس اعجاز کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق شوگر مل والوں کو نہیں سنا گیا، چینی کی قیمتیں بڑھنے پر پورے ملک میں شور مچا، کمیشن ممبران کے نام سب کے سامنے تھے اور کسی نے چیلنج نہیں کیا، کمیشن کی تشکیل غیرقانونی تھی تو وہ پہلے چیلنج کیوں نہیں کی؟ کمیشن کے ارکان شوگر ملز کے خلاف کیوں جانبدار ہوں گے؟ یہ بہت بڑا اشو ہے جس سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کیا شوگر کمیشن رپورٹ شائع ہوچکی ہے؟ کیا شوگر کمیشن رپورٹ بطور ثبوت استعمال ہوسکتی ہے؟ شوگر مل ایسوسی ایشن کمیشن کی رپورٹ سے جان نہیں چھڑوا سکتی، کمیشن غیر قانونی قرار دے دیں تو پھر بھی ختم نہیں ہوگی، ریگولیٹری اداروں کو کام سے نہیں روکا جاسکتا، کمیشن رپورٹ کالعدم ہونے سے بھی شوگر ملز کو کچھ نہیں ملنا۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ اب ممکن نہیں کہ کچھ ملزکے خلاف کارروائی سے روکا جائے اور باقی کے خلاف کاروائی جاری رہے، ادارے رپورٹ کا حوالہ دیے بغیر کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ سے 12 شوگر ملز نے رجوع کر رکھا ہے، ہائیکورٹ کا حکم درخواست گزار 12 شوگر ملز کی حد تک ہے اور درخواست گزار شوگر ملز کو چھوڑ کر باقی کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور شوگر ملز مالکان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور مقدمہ تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکلا سے تحریری دلائل بھی طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

Share this:
Weapons
Previous Post سلامتی کونسل: متنازعہ ’کورونا قرارداد‘ منظور
Next Post 63 فیصد پاکستانی اسمارٹ اور 21 فیصد مکمل لاک ڈاؤن کے حامی: سروے
Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.