geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں یورپ اور امریکا پوری طرح ناکام: تجزیہ

July 18, 2020 2 1 min read
Bashar al-Assad
Share this:

Bashar al-Assad

شام (اصل میڈیا ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام میں بشار الاسد پچھلے بیس برسوں سے اقتدار میں ہیں۔ ان کے اتنے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کی وجہ روس اور ایران کی حمایت اور مغرب کی دوری ہے۔

تجزیہ نگار رائنر زولِش کے مطابق بیس برسوں سے اقتدار میں رہنے والے شامی صدر بشار الاسد کے لیے مقام فخر ہو سکتا ہے کہ انہوں نے سن 2011 کی جمہوری مزاحمتی تحریک کو توڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی میں انہیں روس اور ایران کی بھاری عسکری حمایت حاصل رہی۔ وہ عملاً طویل خانہ جنگی کو شکست دے چکے ہیں۔ ان کے مخالفین گھٹتے گھٹتے اب تھوڑے سے مسلمان شدت پسند بچے ہیں، جن کے قبضے میں ملک کا ایک چھوٹا سا حصہ رہ گیا ہے۔

مزید براں مغرب کے نزدیک داعش (اسلامک اسٹیٹ) اور دوسرے دہشت پسند ملیشیا، جنہوں نے ظلم و جبر کا جو انداز اپنایا تھا، ان کے مقابلے میں بشار الاسد قدرے کم قصوروار ہیں۔ اسی تناظر میں مغربی حکومتوں اور مبصرین نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا اور یورپ میں اسد نے اپنے حامیوں کی تعداد میں اضافہ کر لیا ہے اور جمہوری مزاحمتی تحریک چلانے والی اپوزیشن دور کنارے پر کھڑی ہے۔ یہ بھی اسد کی ایک اور کامیابی قرار دی جا سکتی ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ بشار الاسد اقتدار پر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر براجمان ہو چکے ہیں۔ اقتدار پر مضبوط ہونے کی وجہ جہاں مغرب کی ناکامی ہے وہاں روس اور ایران کی حمایت و امداد بھی ہے۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے سے بتدریج اسٹریٹیجک انداز میں پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے پیش رو باراک اوباما نے مغرب کی شامی پالیسی کی حقیقت کھول دی تھی جب اسد کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے اور سرخ لکیر عبور کرنے کے بعد بھی وہ فوجی مداخلت کی دھمکی پر عمل پیرا نہیں ہو سکے تھے۔

اس دوران یورپی یونین کی توجہ شام اور خطے کے لیے انسانی امداد پر مرکوز ہو گئی اور وہ اس تناظر میں اپنی بہترین کاوشوں کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ایک اور پہلو یہ ہے کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ ایک ڈیل کو طے کرنے میں کامیاب رہی تا کہ یورپی دروازوں سے شامی مہاجرین کو دور رکھا جا سکے۔ اس کا مقصد یونان کے مہاجرین کیمپوں میں انسانی المیے کے پیدا ہونے کو روکا جا سکے۔

شام میں بمباری اور فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات شامی بچوں کا مستقبل بن کر رہ گئے ہیں۔

شامی تنازعے میں تمام تر ناکامیوں کے باوجود روشنی کی ایک کرن یورپی یونین میں ظاہر ہوئی ہے۔ یہ شام کے ایسے مشتبہ افراد پر مقدمات سے متعلق ہے جنہوں نے وہاں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ جرمنی میں شامی مسلح تنازعے میں جہادیوں کے ساتھ ساتھ اسد حکومت کے حامیوں کو بھی ایسے جرائم کا ارتکاب کرنے پر مقدمات کا سامنا ہو گا۔ ایک اہم پیش رفت یہ ہے کہ بعض افراد کی چھان بین کے بعد انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا گیا ہے۔

اس کی توقع کی جا سکتی ہے کہ کبھی شام کی جنگی صورت حال میں شریک کرداروں کو ملنے والے اسلحے اور سرمائے کے بارے میں تفصیلی انکوائری ہوئی تو پھر خلیجی ریاستوں اور ترکی پر لگے سوالیہ نشانات کے جواب مل سکیں گے۔

یہ واضح ہے کہ شامی مسلح تنازعے میں تقریباً پانچ لاکھ افراد کی ہلاکت، اسکولوں، ہسپتالوں اور شہری علاقوں پر بمباری کی ذمہ داری کا تعین کب ہو گا۔ اگر کبھی شام کے لیے انصاف کا عمل مکمل ہوا تو مرکزی ملزم شامی دارالحکومت دمشق کے صدارتی محل میں چھپا ملے گا۔ اس کے حامیوں میں ماسکو اور تہران ہوں گے۔

Share this:
Access to Private Data
Previous Post نجی ڈیٹا تک ریاستی رسائی بہت زیادہ ہے، جرمن آئینی عدالت
Next Post جنسی زیادتی کے واقعات سے متعلق ویٹیکن کا نیا حکم نامہ
Pope Francis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.