geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنسی زیادتی کے واقعات سے متعلق ویٹیکن کا نیا حکم نامہ

July 18, 2020 0 1 min read
Pope Francis
Share this:

Pope Francis

کیتھولک چرچ نے پادریوں کے لیے جنسی زیادتی کی روک تھام کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پادریوں کو کسی بھی مشتبہ زیادتی کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

پادریوں کے مبینہ جنسی زیادیوں کے پے در پے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد کیتھولک مسیحی عقیدے کے مرکز نے دنیا بھر کے پادریوں اور دیگر اہلکاروں کے لیے ایک تفصیلی ہدایت نامے کا اجرا کیا ہے۔ اس میں کم از کم ایک سو ساٹھ مختلف ضوابط شامل ہیں، جن کی پاسداری گرجا گھر کے پادریوں اور عملے کو کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پاپائے روم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ارتکاب کو ختم کرنے کا عزم بارہا ظاہر کر چکے ہیں۔ یہ انسدادی مینوئل اُسی عزم کا تسلسل کا اظہار ہے۔ اب کوئی بھی پادری یا بشپ بغیر شناخت کے بھیجی جانے والی جنسی زیادتی کی شکایت کو نظر انداز کرنے کا مجاز نہیں رہے گا۔

یہ حکم نامہ جمعرات سولہ جولائی کو عام کیا گیا۔ اس مینوئل کے ساتھ ایک فارم بھی جاری کیا گیا ہے اور کسی مبینہ جنسی زیادتی کی اطلاع پر اس کو بھر کر چرچ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہو گا۔ گرجا گھر کے سینیئر پادریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مینوئل کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ نبھائیں۔

کسی کم سن بچے کے خلاف جنسی زیادتی کے ارتکاب کی اطلاع پولیس کو دینا بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ نئے مینوئل میں کسی فورس کے قیام کا ذکر نہیں ہے بلکہ اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ سابقہ پالیسی میں کسی بھی جنسی زیادتی کے الزام کی اطلاع اپنے سینیئر کو پہلے دینا ہوتی تھی اور بعد میں قانونی ضرورت کے تحت ہی اسے پولیس کو رپورٹ کیا جاتا تھا۔

مینوئل میں بیان کیا گیا، ” کسی ایسے معاملے میں جہاں واضح قانونی ذمہ داری عائد نہ ہوتی ہو، اس صورت میں بھی حکام مجاز شہری انتظامی ادارے کو مفصل رپورٹ مہیا کریں گے تا کہ جنسی زیادتی سے متاثرہ فرد یا افراد کو زیادتی کرنے والے شخص کے مزید مجرمانہ افعال یا فعل سے محفوظ رکھا جا سکے۔‘‘

ویٹیکن کے نئے حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کسی بھی چشم پوشی یا جنسی زیادتی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے یا نادانستہ نظر انداز کرنے والے پادری یا مذہبی اہلکار کے خلاف مجاز حکام دین کی روشنی میں تادیبی کارروائی کریں گے۔

ویٹیکن کے دوسرے بااختیار ادارے مذہبی اجتماع (Congregation) برائے عقیدہ و دین کے دفتر نے وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پہلی مرتبہ انتہائی واضح انداز میں ایک ایسا جامع طریقہٴ کار مرتب کیا گیا ہے تا کہ جنسی زیادتی کے فعل کے ارتکاب کی ہر ممکن طور پر روک تھام ہو سکے۔

یہ امر اہم ہے کہ کئی دہائیوں سے کیتھولک چرچ کو جنسی زیادتیوں کے اسکینڈلز کا سامنا رہا ہے۔ کم سن بچوں کے ساتھ چرچ کے اہلکاروں کے جنسی استحصال کے مبینہ واقعات کی خبریں دنیا بھر کے کئی ملکوں سے سامنے آئی ہیں۔ پاپائے روم (پوپ فرانسس) کو ان واقعات کی شدت کا سامنا کئی ملکوں کے دوروں کے دوران بھی ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے ایسی زیادتیوں پر اپنی معذرت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ افسوس کا بھی اظہار کیا۔ ان واقعات کی شدت کے تناظر میں کئی سینیئر پادریوں کو اپنے منصب سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی اور کچھ مذہبی اہلکاروں کو فوجداری کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ چرچ کو اس الزام کا بھی سامنا رہا کہ جنسی زیادتی کرنے والوں کو منظم انداز میں گرجا گھروں کی اعلیٰ انتظامیہ چھپاتی رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مینوئل میں قوت نافذہ کی بظاہر کمی ہے لیکن پھر بھی ماضی کے مقابلے میں چرچ کے داخلی حالات میں بہتری کا امکان موجود ہے۔

Share this:
Bashar al-Assad
Previous Post شام میں یورپ اور امریکا پوری طرح ناکام: تجزیہ
Next Post ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار تک جا پہنچی، 5522 مریض جاں بحق
Coronavirus - Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.