geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کا کورونا ویکسینیشن مہم کی حمایت کا اعلان

January 28, 2021 0 1 min read
Afghanistan Corona
Share this:

Afghanistan Corona

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے لیے جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان کو 112 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ امداد عالمی ادارہ صحت کے کووکس پروگرام کے توسط سے دی جائے گی۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ستمبر سے طالبان باغیوں اور حکومت کے مابین امن مذاکرات جاری ہیں تاہم ملک میں تشدد بدستور پایا جاتا ہے اور آئے دن دہشت گردانہ حملوں کے واقعات انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بنتے رہتے ہیں۔

دریں اثناء عسکریت پسند گروپ تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے روئٹرز کو بتایا کہ طالبان ویکسینیشن ڈرائیو کی” مدد اور اسے سہولت‘‘ فراہم کریں گے۔ افغانستان میں یہ مہم صحت کے مراکز کے تعاون سے چلائی جائے گی۔ حکومتی اہلکاروں کا خیال ہے کہ طالبان باغی کورونا ویکسینیشن کی ٹیموں کو نشانہ نہیں بنائیں گے کیونکہ کورونا ویکسینیشن ٹیم گھر گھر جا کر ویکسین نہیں لگائے گی۔

افغانستان کے صحت کے شعبے سے منسلک ایک عہدیدار نے بتایا کہ مالی اعانت کا اعلان کرتے ہوئے اس پروگرام کے تحت ملک کی 38 ملین کی آبادی کے 20 فیصد کو ویکسین فراہم کی جا سکے گی۔

کوووکس پروگرام دراصل ویکسینیشن کی ایک عالمی اسکیم ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف غریب اور متوسط آمدنی والے 91 ممالک میں اس اسکیم کی مدد سے اس سال کے اختتام تک کم از کم 2 بلین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

افغانستان کے نائب وزیر صحت وحید مجروح نے صحافیوں کو اس ویکسین مہم کے بارے میں بتایا کہ اسے لگانے میں چھ ماہ لگیں گے اور یہ کہ افغان حکام ویکسین کے حصول کے لیے بہت پہلے سے بات چیت کر رہے تھے۔

افغانستان میں 54 ہزار 8 سو سے زائد انفیکشنز کا اندراج ہو چُکا ہے جبکہ کورونا سے پیدا ہونے والی مہلک بیماری کووڈ انیس اب تک اس ملک میں 2,390 انسانوں کی جان لے چُکی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کورونا انفیکشن اور اس کے سبب ہونے والی اموات بہت کم رجسٹر ہوئی ہیں یا ان کا بہت کم اندراج ہوا ہے۔ بہت سے کیسز کی حکام یا طبی شعبے کو اطلاع ہی نہیں دی گئی ہے۔ اس کی وجوہات جنگ زدہ اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی کمی اور محدود طبی وسائل بھی ہیں۔

افغانستان میں کورونا ٹیسٹ اور دیگرطبی سہولیات کی قلت پائی جاتی ہے۔

کووکس کے علاوہ، بھارت نے بھی کابل حکومت سے آسٹرا زینیکا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔ اس بارے میں افغانستان کی وزارت صحت کے ’’امیونائزیشن کی توسیع کے پروگرام‘‘ کے سربراہ غلام دستگیر نظری نے روئٹرز کو بتایا کہ آسٹرا زینیکا ویکسین جو ہندوستان میں تیار کی گئی ہے جلد ہی افغانستان پہنچنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”حکومت کو صرف ڈبلیو ایچ او کی منظوری کے بارے میں تشویش ہے۔ اس بارے میں’پری کوالیفیکیشن پراسس‘ یا پیشگی قابلیت کی جانچ کا عمل جاری ہے۔‘‘

بھارتی حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں افغانستان کے لیے الگ کردی گئی ہیں۔ ایک افغان اہلکار کے مطابق ٹیکوں کی پہلی کھیپ فروری میں پہنچ جائے گی، حالانکہ کابل انتظامیہ نے اب تک نظم و نسق کے لیے لازمی پروٹوکول نہیں اپنایا ہے۔

اُدھر افغان وزارت صحت کی ترجمان معصومہ جعفری نے روئٹرز کو بتایا کہ ورلڈ بینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی کہا ہے کہ وہ سال 2022 کے آخر میں افعانستان کی 20 فیصد آبادی کے لیے ٹیکوں کی مالی اعانت فراہم کریں گے۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور غیر ملکی دشمنی کو روکنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان
Next Post کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.