geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کی حکومت میں ملا ہیبت اللہ نہیں ملا حسن اخوند سربراہ مملکت ہوں گے

September 6, 2021 2 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) کئی دنوں کی مشاورت کے بعد افغان طالبان نے ملا محمد حسن اخوند کو سربراہ مملکت مقرر کردیا۔

طالبان کے سینیئر رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی نئی حکومت میں ریاست کے سربراہ ہوں گے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیر یعنی آج نئی حکومت کے اعلان کی تیاری مکمل کرلی تھی تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کردیا گیا۔ اب نئی حکومت کے قیام کا اعلان بدھ یا مزید دو تین دن تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

طالبان کے ایک سینیئر رہنما نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ ’امیر المومنین شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خود ملا محمد حسن اخوند کو رئیسِ جمہور، یا رئیس الوزرا نامزد کیا ہے۔ ملا برادر اخوند اور ملا عبدالسلام ان کے نائب کے طور پر کام کریں گے۔‘

خیال رہے کہ ملا محمد حسن اخوند اس وقت طالبان کی طاقتور فیصلہ ساز رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں ۔ ان کا تعلق قندھار سے ہے جہاں سے طالبان کا بھی آغاز ہوا تھا۔ وہ طالبان کی مسلح تحریک کے بانیوں میں سے ہیں۔

ایک اور طالبان رہنما نے بتایا کہ ’انہوں نے 20 سال رہبری شوریٰ کے سربراہ کے طور پر کام کیا اور اپنی معتبر ساکھ قائم کی۔ وہ عسکری پس منظر نہیں رکھتے بلکہ مذہبی رہنما ہیں اور اپنے کردار اور دینداری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ملا حسن اخوند 20 سال سے شیخ ہیبت اللہ کے قریب رہے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ملا حسن طالبان کی سابقہ حکومت میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ انہیں پہلے وزیر خارجہ بنایا گیا اور جب ملا محمد ربانی وزیراعظم تھے تو انہیں نائب وزیراعظم بنایا گیا۔

طالبان کے ایک اور سینیئر رکن نے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے کی تجویز ہے۔ انہیں مشرقی صوبوں جہاں حقانی نیٹ ورک کا زیادہ زور ہے وہاں کے گورنرز نامزد کرنے کا بھی اختیار دیا گیا گیا۔ ان صوبوں میں پکتیہ، پکتیکا، خوست، گردیز، ننگر ہار اور کنڑ شامل ہیں۔

اسی طرح طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی افغانستان کے وزیر دفاع کے طور پر منظوری دی گئی ہے ۔ ملا یعقوب شیخ ہیبت اللہ کے مدرسے میں ان کے طالب علم رہے ہیں۔

طالبان ذرائع کے مطابق شیخ ہیبت اللہ نے ان کے والد اور ملا یعقوب کی لگن کی وجہ سے ہمیشہ ان کی عزت کی ہے اور انہوں نے ہی ملا یعقوب کو مسلح جنگوؤں کا کمانڈر ان چیف بنایا تھا اور پھر انہوں نے ہی یعقوب کو طاقور ملٹری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

افغانستان میں طالبان کی حالیہ پیش قدمی کی شروعات ملا یعقوب کی قیادت میں ہی ہوئی تھی جنہوں نے پہلے دیہی علاقوں، اضلاع اور پھر صوبوں پر کنٹرول کی منصوبہ بندی کی۔

ملایعقوب کے قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ آپریشنز کے دوران ملایعقوب بہت کم نیند لیتے تھے اور دواؤں پر انحصار کرتے تھے جس پر بعض طالبان رہنماؤں نے انہیں اتنا زیادہ دباؤ لینے سے منع بھی کیا تھا۔

طالبان ذرائع کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کو پہلے وزیر اطلاعات کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم قیادت نے اپنا ارادہ تبدیل کیا اور اب انہیں سربراہ ریاست ملا محمد حسن اخوند کا ترجمان بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طالبان ذرائع کا بتانا ہے کہ ملا امیر خان متقی کو وزیر خارجہ نامزد کیا گیا ہے ۔ طالبان کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ بعض ذمہ داریوں کے حوالے سے تنظیم کے اندر معمولی مسائل تھے جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post طالبان کے ساتھ بات چیت ضروری: میرکل
Next Post سی پیک میں شمولیت کے خواہاں ہیں، پاکستان کی تشویش دور کریں گے: طالبان
Zabihullah Mujahid

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.