geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے ساتھ بات چیت ضروری: میرکل

September 6, 2021 2 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ جرمن حکومت کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو باہر نکالنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔ دریں اثنا چوٹی کے ایک افغان مزاحمتی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ ”جنگ روکنے کے لیے تیار ہیں۔”

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اتوار کے روز کہا کہ وہ طالبان، جس نے افغانستان کے تقریبا ً پورے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے، کے ساتھ سیاسی مذاکرات شروع کرنے کے حق میں ہیں۔

میرکل کا کہنا تھا،”طالبان کے حوالے سے، بہر حال حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ان سے بات کرنی چاہئے کیونکہ اب وہی لوگ اقتدار میں ہیں جن کے ساتھ ہم بات چیت کرسکتے ہیں۔” چانسلر میرکل نے ان خیالات کا اظہار مغربی جرمنی کے شہر ہاگن کے دورے کے دوران کیا، جو گزشتہ برس سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ افغانستان میں رہ جانے والے افغانوں کو نکالنے میں مدد مل سکے۔

میرکل نے مزید کہا،”ہم ان لوگوں کو وہاں سے باہر نکالنا چاہتے ہیں جنہو ں نے بالخصوص جرمن ترقیاتی تنظیموں کے لیے کام کیا ہے اور خود کو خوفز دہ محسوس کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ بات چیت سے ہمیں افغانستان میں انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ جرمن رہنما کا کہنا تھا کہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو حال ہی میں پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جانا ایک ”اچھا اشارہ” ہے۔

سی ڈی یو کے چانسلر کے عہدے کے امیدوار آرمن لاشیٹ، جو میرکل کے ساتھ دورے پر موجود تھے، نے بھی طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے کی حمایت کی۔

طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز ایک جرمن اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا گروپ ”جرمنی کے ساتھ مضبوط اور سرکاری سفارتی تعلقات قائم کرنا” چاہتا ہے۔

میرکل نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ طالبان کے کنٹرول والے افغانستان کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کی حمایت کرتی ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ اگر طالبان دیگر شرائط کی پابندی کرنے کے علاوہ ”بنیادی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق” کا احترام کرتے ہیں تو جرمنی کابل میں اپنا سفارتی دفتر کھول سکتا ہے۔

طالبان نے گوکہ ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ ہوچکا لیکن پنجشیر علاقے پر اب بھی مزاحمتی فورسز کا کنٹرول ہے۔ اتوار کے روز تاہم ایک اہم اپوزیشن رہنما احمد مسعود نے کہا کہ وہ بات چیت کے لیے تیا ر ہیں۔

احمد مسعودقومی مزاحمتی فرنٹ (این آر ایف اے) افغانستان کے سربراہ ہیں۔

احمد مسعود نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا،”این آر ایف اصولی طورپر موجودہ مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار ہے اور جنگ کو فوراً بند کرنا اور بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا،”ایک دیرپا امن کے قیام کے لیے این آر ایف اس شرط پر جنگ روکنے کے لیے تیار ہے کہ طالبان بھی اپنے حملے اور پنجشیر اور اندراب میں اپنی فوجی نقل و حمل روک دیں۔”

دونو ں فریق ایک سیاسی حل کے لیے علماء کی ایک مذہبی کاونسل کی ثالثی میں جلد ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔

احمد مسعود کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب طالبان کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ ان کے جنگجو پنجشیر کے صوبائی دارالحکومت میں داخل ہوچکے ہیں۔

امریکا نے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے قصور وار القاعدہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سن 2001 میں افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔ افغانستان پر حملہ کرکے اس نے طالبان کو اقتدار سے بے دخل کردیا۔ جنہوں نے سن 1996سے ملک کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا اور ایک سخت اسلامی قانون نافذ کردیا تھا۔

اپریل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے تمام غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کا اعلان کیا، جو گذشتہ بیس برس سے وہاں موجود تھے۔ جرمنی سمیت دیگر نیٹو ممالک نے بھی اس پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپنی فوج وہاں سے نکال لی۔ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے نتیجے میں طالبان نے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ ملک کے بیشتر حصوں پر 15 اگست تک قبضہ کر لیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اگلے ہفتے جرمنی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ جرمن رہنماوں کے ساتھ افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعض جرمن رہنماوں نے افغانستان سے امریکا کے انخلاء کی نکتہ چینی کی ہے۔

Share this:
Pakistan Cricket Team
Previous Post ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر کپتان ہوں گے، سرفراز ڈراپ
Next Post طالبان کی حکومت میں ملا ہیبت اللہ نہیں ملا حسن اخوند سربراہ مملکت ہوں گے
Taliban

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.