geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خطہ پنجاب تاریخ کے آئینہ میں

January 12, 2020 0 1 min read
Punjab
Share this:

Punjab

تحریر : ایم سرور صدیقی

خطہ ٔ پنجاب کے تہذیب و تمدن کا برِصغیر پاک وبنگلہ ہند پر گہرے سیاسی ،سماجی، معاشرتی، معاشی اورلسانی اثرات کی آج تک گہری چھاپ ہے یہ خطہ انتہائی زرخیزہونے کے بعد بیرونی جارحیت کا ہمیشہ محوررہاہے جس بادشاہ نے اس علاقہ کوفتح کیا اس نے مقامی آبادی پر بہت ظلم و تشدد کیا پنجاب انسانی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا نہایت ہی قدیم خطہ ہے۔ لفظ پنجاب علاقے کے نام کے طور پر مسلمانوں کی آمد کے بعد رائج ہوا۔ یہاں پر لاکھوں سال پہلے قدیم پتھر کے زمانے کا انسان آباد تھا جو جنگلی زندگی بسر کرتا تھا اور پتھر کے اوزاروں سے شکار کھیلتا تھا۔ پنجاب میں تاریخی دور کا آغاز آریائوں کی آمد کے بعد سے ہوا۔ انہوں نے پنجاب میں قیام کے دوران کتاب رگ وید تصنیف کی۔ اس میں پنجاب کو سپت سندھو لکھا گیا ہے۔ سپت کے معنی سات اور سندھو کے معنی دریا کے ہیں۔ ان سات دریائوں میں سے پانچ کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ چھٹے اور ساتویں دریا کے بارے میں اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔

بعض کے خیال میں باقی دو دریا، دریائے سندھ اور سرسوتی ہیں جبکہ کچھ دریائے کابل اور دریائے جیحوں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ اِس کے بعد اس کا نام پنج ند مشہور ہوا جس کے معنی پانچ ندیاں یا پانچ دریا ہیں۔ یہ پانچ دریا شندر یعنی ستلج، ویباس یعنی بیاس، ایراوتی یعنی راوی، چندربھاگ یعنی چناب اور وتست یعنی جہلم ہیں۔ پنجاب پنجند کا فارسی ترجمہ ہے۔ پنجند کا لفظ مہا بھارت اور ما بعد لٹریچر میں بھی مستعمل ہے۔ آج کل پنجند اس مقام کو کہتے ہیں جہاں پنجاب کے پانچ دریا ملتے ہیں۔ پنجاب کے بعض علاقوں کیلئے آریہ وات، بہلیک یا بہیگ کا نام بھی تاریخ میں استعمال ہوا ہے۔ بہلیک یا وہیک پنجاب کا ایک قدیم قبیلہ تھا۔ قبیلوں کے اعتبار سے پنجاب کے بعض مخصوص خطوںکا نام مدر دیس، مدر قبیلہ کی نسبت سے بھی رہا۔ کورووں اور پانڈوں کی لڑائیوں کے زمرے میں پنجاب کا نام پنجال میں بھی ملتا ہے۔

یونانیوں کے عہد میں اس کو پنیٹا پوٹامیہ بھی کہا جاتا رہا یعنی پانچ دریائوں کی سرزمین۔ اس کے بعد اسے ٹکی دیس کہا جاتا رہا۔ مشہور چینی سیاح ہیون سانگ کی ساتویں صدی عیسوی میںہندوستان آمد کے وقت پنجاب کا یہی نام رائج تھا۔ بعض سنسکرتی ماخذوں میں پنجاب کے لیے پنج امبو کا لفظ بھی استعمال ہوا ہے۔ پنج امبو کے معنی بھی پانچ پانیوں کی سرزمین ہیں۔ مغل بادشاہ اکبر کے عہد میں پہلی بار اس سرزمین کو پنجاب کے نام سے موسوم کیا گیا۔ پنجاب کے مذکورہ تمام قدیم نام صفحہ ہستی سے معدوم ہو گئے اور اس کا نیا فارسی نام پنجاب ہی آج تک زندہ و پائندہ ہے۔ پنج کے معنی پانچ، آب کے معنی پانی۔ یعنی پانچ پانیوں کی سرزمین۔ عمومی طور پر یہ پانچ دریا ستلج، بیاس، راوی، چناب اور جہلم لیے جاتے ہیں۔ پنجاب کا یہ دریائی نظام دنیا کا پانچواں عظیم ترین دریائی نظام ہے جو یہاں کے لوگوں کے لیے ایک بیش بہا قدرتی عطیہ ہے۔

خوشحالی کے سبب جو انسان یہاں پیدا ہوا وہ یہیں کا ہو کر رہ گیا ، خوشحالی کے چرچے سن کر جو غیر ملکی حملہ آور، تاجر، مبلغ اور دوسرے لوگ یہاں آئے وہ بھی یہیں کے ہو کے رہ گئے۔ ان میں دراوڑ، آریہ، ایرانی، چینی، منگول، مغل اور عربی شامل ہیں۔ وہ یہاں کا رہن سہن سیکھ گئے۔ پنجاب میں تہذیب و تمدن کا تنوع ان ہی لوگوں کی وجہ سے ہے۔ پنجاب کی سواں تہذیب، دنیا کی قدیم ترین تہذیب خیال کی جاتی ہے۔ وادی سواں کے اردگرد کے علاقوں میں انسان کثیر تعداد میں رہتے تھے۔ان کے زیر استعمال پتھر کے اوزار جگہ جگہ ملے ہیں۔ دریائے سواں دریائے سندھ کا معاون دریا ہے اور راولپنڈی کے قریب بہتا ہے۔ وادی سواں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم، ہزارہ، سرگودھا اور خوشاب کے اضلاع پر مشتمل ہے۔ سواں صنعت کے پتھریلے اوزاروں میں سب سے زیادہ قابلِ ذکر ٹوکا ہے۔ اس قسم کے اوزار دنیا میں اور کہیں بھی نہیں ملے۔ رفتہ رفتہ سواں کی صنعت بھی تبدیل ہوتی گئی۔ پہلے یہ لوگ غاروں رہتے تھے، گھاس پھوس اور شاید تنکوںکے خیمے بھی بنائے۔

جانوروں کا شکار کرنے کے بعد ان کی کھالیں لباس کے طور پر استعمال کرتے تھے اور خوراک کا انحصار قدرت پر تھا یعنی نباتات اور حیوانات ہی ان کی خوراک تھی۔ پھر رفتہ رفتہ وہ انسان زراعت سے واقف ہوتا گیا۔ جدیدہجری دور میں اس نے رگڑائی کے ذریعے پتھر کے متفرق حصوں کو جوڑ کر اوزار بنانے سیکھ لئے۔ اس دور میں لوگ باقاعدہ مکانات بنا کر چھوٹی چھوٹی بستیوں کی شکل میں آباد ہو گئے تھے اور آبادی کا خاصا بڑا حصہ مکمل خانہ بدوشی چھوڑ کر نیم آباد ہو چکا تھا۔ بارش زیادہ ہوتی تھی اور وسیع جنگلات موجود تھے۔ جدید حجری دور کے بعد ابتدائی ہڑپائی دور کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کا زمانہ چار ہزار سال ق۔م سے لے کر سال ق۔م مقرر کیا گیا ہے۔ اس دور میں شہری معاشرے کا آغاز ہوگیا۔ انسان خانہ بدوشی کی زندگی ترک کر کے اجتماعی آبادیوں میں رہائش پذیر ہو گئے تھے۔ انہوں نے پودے اگانے اور گھروں میں جانور پالنے بھی شروع کر دئیے۔

انہی ادوار میں انسان نے برتن سازی کی مہارت میں بڑی ترقی کی کچھ نفیس طبع انسانوںنے برتنوں کو منقش کرنے کا فن بھی ایجاد کیا، پھر متنوع قسم کی دستکاریوں کو رواج دیا تاریخ بتاتی ہے کہ ظروف سازی( برتن ) بنانے کے کام کو باقاعدہ منظم شکل اس خطہ میں ملی۔ پنجاب میں اس دور کے آثار سرائے کالا (ٹیکسلا) ، پنڈ نوشہری، کھنڈا، جلیل پور، ہڑپہ، بھوت اور چولستان کے علاقے میں بے شمار مقامات سے ملے ہیں۔ ایک محقق ڈاکٹر محمد رفیق مغل نے صرف چولستان میں مدفون بستیاں ڈھونڈی ہیں جن کا تعلق اس تہذیب سے ہے۔

اس تہذیب کا سب سے پہلے ملنے والا شہر ہڑپہ تھااور اسی وجہ سے اسے ہڑپن تہذیب بھی کہا جاتا ہے جسے دنیاکی قدیم ترین تہذیب تسلیم کیاگیاہے یہ قبل از مسیح کی تہذیب ہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ جب انسان وحشی اورجنگلی تھا اس وقت بھی یہ خطہ تہذیب یافتہ تھا مقامی لوگوںکی زبان پنجابی انتہائی میٹھی ہے اس کے دامن میںاتنا لٹریچرہے کہ شایدکسی اور زبان میں ملنا محال ہوگا پنجابی گھبرو جب ونجھلی(بانسری) بجاتے ہیں تو گویا جیسے کائنات تھم سی جاتی ہے دل میں محبت کا بیکراں جذبہ مچل مچل جاتا ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Imran Khan
Previous Post یوٹرن سرکار
Next Post پروفیسر فارماسسٹ ڈاکٹر ملک محمد وحید پرنسپل جہلم انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ سائسز کا گزشتہ روز طلباء و طالبات سے خطاب
Dr. Malik Mohammad Waheed

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.