geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ انتظامیہ ڈریمر امیگریشن پروگرام بحال کرے، امریکی عدالت

December 5, 2020 1 1 min read
US Court
Share this:

US Court

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ایک امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ’ڈریمر‘ امیگریشن پروگرام پوری طرح بحال کرے۔ یہ پروگرام کم عمری میں غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کو ملک بدری کے خلاف تحفط فراہم کرتا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے سامنے ڈی اے سی اے پروگرام کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تارکین وطن
امریکی سپریم کورٹ کے سامنے ڈی اے سی اے پروگرام کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تارکین وطن

غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے متعلق یہ امریکی پروگرام نابالغ اور بالغ دونوں طرح کی عمروں کے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ اس کے لیے کسی تارک وطن کا ممکنہ ملک بدری کے وقت کم عمر ہونا لازمی نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس شرط یہ ہوتی ہے کہ ایسا کوئی بھی غیر قانونی تارک وطن امریکا میں کبھی بھی لیکن کم عمری میں اور غیر قانونی طور پر داخل ہوا ہو۔

بروکلین کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نکولس گاراؤفس نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ امریکی حکومت کو ڈی اے سی اے (DACA) کہلانے والے اس پروگرام کے تحت تمام ‘حق دار‘ تارکین وطن کو امریکا میں قیام کا حق اور ملک بدری سے تحفظ کی اجازت دینا ہو گی۔

جج نکولس گاراؤفس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس پروگرام کو پوری طرح بحال کرتے ہوئے ایسے تارکین وطن کو بھی عرف عام میں ‘ڈریمر‘ امیگریشن پروگرام کہلانے والے اس قانون کے تحت درخواستیں دینے کی اجازت دینا ہو گی، جو حال ہی میں ایسی درخواستین دینے کے اہل ہوئے ہوں۔

اس سال موسم گرما میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ہدایت نامے کے ذریعے اس پروگرام کو صرف ایسے غیر قانونی تارکین وطن تک محدود رکھنے کا حکم جاری کر دیا تھا، جو پہلے ہی امریکا میں رہائش کے اجازت ناموں کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا چکے تھے۔

ڈی اے سی اے نامی پروگرام 2012ء میں اس دور کے صدر باراک اوباما نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد ملک میں ایک کروڑ سے زائد غیر ملکیوں میں سے ایک بہت بڑی اکثریت کے لیے زندگی آسان بنانا تھا۔

یہ افراد ملک میں مقیم 10 ملین سے زائد ایسے غیر قانونی تارکین وطن ہیں، جن کے پاس امریکا میں قیام کی کوئی باقاعدہ قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔

Share this:
Pakistan Corona Cases
Previous Post پاکستان میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے، 3119 نئے کیسز بھی رپورٹ
Next Post رکن کے پی اسمبلی فیصل زمان کی قتل کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
Faisal Zaman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.