geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ نے اقتدار جلد منتقل نہیں کیا تو کورونا سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، بائیڈن

November 17, 2020 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم کرنے سے انکار اور اقتدار کی منتقلی میں مدد نہیں کرنے کے نتیجے میں کووڈ۔19کے باعث اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم نہیں کرنے کی وجہ سے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم کو بعض انتہائی اہم امورپر منصوبہ بندی میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں، ان میں کووڈ۔19 ویکسین کی تقسیم کا مجوزہ منصوبہ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک بائیڈن کو باضابطہ نو منتخب صدر کے طورپر تسلیم نہیں کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ بائیڈن اور ان کی ٹیم کو قومی سلامتی کے امور پر انٹلیجنس بریفنگ تک رسائی نہیں ہوسکتی نیز کووڈ۔19کے ممکنہ ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے وہ کوئی منصوبہ تیار نہیں کرسکتے ہیں۔

بائیڈن نے ڈیلاویئر میں اپنے آبائی قصبے ولمنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے تال میل ضروری ہے۔ ”اگر اہم تال میل نہیں کریں گے تو زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”اگر ہمیں منصوبہ بندی کے لیے 20 جنوری تک انتظار کرنا پڑا تو ہم ایک ماہ یا ڈیڑھ ماہ پیچھے چلے جائیں گے۔ اس لیے یہ بہت اہم ہے اور فوری تال میل ضروری ہے۔”

جو بائیڈن نے مزید کہا ”چونکہ آپ کووڈ سے جنگ لڑنے جا رہے ہیں لہذا اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ کاروباریوں اور ورکروں کے پاس ضروری ساز و سامان ہو، وسائل ہوں اور صحت اور سیفٹی کے میعارات کے حوالے سے قومی رہنمائی ہو تاکہ وہ محفوظ طریقے سے کام کرسکیں۔”

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے امریکا میں دنیا میں سب سے زیادہ 11.2 ملین افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ کے شکست تسلیم نہیں کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا’یہ ملک کے انتہائی شرمناک ہے۔‘

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود اب بھی اس بات پر مصر ہیں کہ وہ الیکشن جیت گئے ہیں۔پیر کے روز انہوں نے ایک بار پھر ٹوئٹ کیا”یہ الیکشن میں نے جیتا ہے۔”

دریں اثنا خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن کو انتہائی پیشہ ورانہ طور پر اقتدار منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جو بائیڈن کامیاب ہوتے ہیں جیسا کہ چیزوں سے ظاہر ہو رہا ہے تو ہمارے پاس قومی سلامتی کونسل سے پیشہ ورانہ تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وقت گزار لیا ہے اور اب کورونا کی وجہ سے انتہائی نازک صورتحال کے پس منظر میں بھی پرامن طریقے سے اقتدار کی کامیابی سے منتقلی ہوگی۔

Share this:
Bahrain Manama Zeremonie Abkommen Israel Bahrain
Previous Post بحرین کے وزیر خارجہ کا تاریخي دورہ اسرائیل
Next Post کبوتر کی نیلامی، بولی سولہ لاکھ یورو
Pigeon

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.