geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یواے ای: رمضان المبارک میں کووِڈ-19 سے بچنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان

March 17, 2021 1 1 min read
UAE Coronavirus
Share this:

UAE Coronavirus

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ماہ صیام کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے اقدامات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز کا انحصار نئے چاند کی رؤیت پر ہے اور توقع ہے کہ 13 یا 14 اپریل کو اس ماہ مقدس کا آغاز ہوگا۔اس ماہ کے دوران میں افطار کی اجتماعی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور مساجد میں مسلمان بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر نماز تراویح ادا کرتے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت نے رمضان کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ہرکسی کو خاندانی اجتماعات منعقد کرنے اور ان میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ خاندان کے باہر کے افراد سے کھانے کے تبادلے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

یو اے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این سیما) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے:’’ہرکسی کی صحت اور معاشرے کے تحفظ کے پیش نظر ہم تمام افراد کو مشورہ دیتے ہیں کہ رمضان میں رات کے اجتماعات سے گریز کیا جائے،خاندان کے دوسرےافراد کے گھروں میں جانے سے گریز کیا جائے، گھروں اور خاندانوں کے درمیان کھانے کے تبادلے یا تقسیم سے بھی گریز کیا جائے۔البتہ ایک ہی مکان میں رہنے والے خاندان کے ارکان مشترکہ طور پرکھانوں کا اہتمام کرسکتے ہیں۔‘‘

این سیما نے کہا ہے کہ مساجد کے باہر اجتماعی افطار کے خیمے لگانے اور کھانے تقسیم کرنے یا عوامی مقامات پر افطارخیموں کے انتظام پر سختی سے پابندی عاید کردی گئی ہے۔ریستورانوں کو بھی کھانے تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’’صرف مزدوروں کی اقامت گاہوں میں رمضان میں کھانے تقسیم کیے جاسکتے ہیں۔تاہم جولوگ ورکروں میں کھانا تقسیم کرنا چاہتے ہیں، انھیں ان اقامت گاہوں کی انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہیے اور کسی ریستوراں کے ذریعے کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنے چاہییں۔‘‘

اس نے مزید کہا ہے کہ رمضان میں سخت پابندیوں پر عمل پیرا ہونے کی صورت میں مساجد میں نماز تراویح کی اجازت ہوگی۔البتہ نمازِعشاء اور تراویح کو زیادہ سے زیادہ تیس منٹ میں ختم کرنا ہوگا۔

’’مساجد کو نماز کے فوری بعد بند کردیاجائے گا جبکہ خواتین کے لیے نماز کی مخصوص جگہیں ،دوسری سہولتیں اور مساجد کے باہر شاہراہوں پر نماز تراویح ادا کرنے پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔‘‘

اتھارٹی نے ہرکسی پر زوردیا ہے کہ وہ ان نئی پابندیوں اور ہدایات کی پاسداری کرے۔اس نے واضح کیا ہے کہ رمضان میں حکام چھاپا مار معائنوں کی بھرپور مہم چلائیں گے اور جو کوئی بھی، خواہ وہ فرد ہویا ادارہ،ان پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا،اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Share this:
Iran Corona Vaccine
Previous Post ایران میں ‌کرونا ویکسین فوجی مرحلے میں داخل
Next Post برطانیہ انسداد دہشت گردی کا نیا مرکز قائم کرے گا
Boris Johnson

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.