geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدارتی انتخابات 2020: ووٹوں کی گنتی جاری، بائیڈن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ

November 4, 2020 0 1 min read
US Presidential Election
Share this:

US Presidential Election

فلوریڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے 59ویں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امید وار صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن نے متعدد ریاستوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جیت کے لیے کم سے کم 270 الیکٹورل کالج کی ضرورت ہوتی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق جو بائیڈن کو اس میں سبقت حاصل ہے۔ لیکن یہ ابتدائی نتائج ہیں اور نتائج کے اعتبار سے اہم اور کلیدی ریاستوں کے نتائج آنے میں ابھی وقت لگے گا۔

صدر ٹرمپ نے ریاست کینٹکی، ویسٹ ورجینیا، ساؤتھ کیرولائنا، الاباما، مسیسپّی، ٹینیسی، اوکلاہوما اور ارکانساس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جو بائیڈن نے ورمنٹ، ورجینیا، روڈ آئی لینڈ، نیو جرسی، میساچوسیٹس، میری لینڈ، الانوئز، ڈیلیور اور کنیٹیکٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن یہ وہی ریاستیں ہیں جہاں گزشتہ انتخابات میں بھی انہیں جماعتوں کو کامیابی ملی تھی۔اس لحاظ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ریاست لوئیزیانا، یوتھا اور نیبراسکا میں بھی صدر ٹرمپ کو کامیابی حاصل ہوئی تاہم ان نتائج پر بھی کوئی حیرانی کی بات نہیں کیونکہ 2016 کے انتخابات میں بھی ان ریاستوں میں ریپبلیکنز کو ہی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

لیکن فلوریڈا، پینسیلوینیا، اوہائیو اور نارتھ کیرولائنا جیسی ریاستیں، جو نتائج کے اعتبار سے بڑی اہمیت کی حامل ہیں، وہاں دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ مختلف انتخابی جائزں کے مطابق انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار 77 سالہ جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر اچھی خاصی سبقت حاصل تھی۔

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ان انتخابات میں تقریبا ً10 کروڑ افراد نے ووٹنگ کے دن سے پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال دیا تھا جس میں ایک کروڑ سے بھی زیادہ ووٹ ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے تھے۔ کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے امریکا میں اس بار بڑی تعداد میں لوگوں نے پہلے ہی اپنا ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب متوقع
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک سینئیر مشیر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ آج رات قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہے اپنی جیت کا اعلان نہ کریں تاہم انہیں اپنا بیان پیش کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ خطاب وائٹ ہاؤس سے ہوگا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں جہاں ووٹوں کی گنتی جاری ہے وہیں ابھی واضح برتری کا کوئی بھی رجحان سامنے نہیں آیا ہے۔ عام طور پر اگر کسی ایک امیدوار کو واضح برتری حاصل ہو جائے، تو نتائج کا اعلان ایک ہی دن کے اندر اندر کر دیا جاتا ہے۔ لیکن اس بار چونکہ ڈاک سے ووٹ بڑی تعداد میں پڑے ہیں اس لیے تنازعے کی بھی باتیں ہورہی ہیں اور نتائج کے اعلان میں تاخیر بھی متوقع ہے۔

امریکا میں عموماً ووٹوں کی گنتی مشین کے ذریعے ہوتی ہے۔ تاہم جہاں کہیں کسی بھی مشین میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے، وہاں پولنگ اسٹاف خود بیلٹ پیپر گنتا ہے۔ پولنگ کے بعد نتائج الیکشن حکام کے مقامی یا علاقائی ہیڈکوارٹر بھیج دیے جاتے ہیں۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد جن ریاستوں کے نتائج ہار جیت کا تعین کر سکتے ہیں، ان میں سب سے پہلے ریاست جارجیا کا نتیجہ اہم ہو گا۔ اس کے بعد شمالی کیرولائنا کا نتیجہ آ سکتا ہے۔ پھر اوہائیو، فلوریڈا، ٹیکسیس اور ایریزونا کی باری آئیگی۔

Share this:
Protest
Previous Post امریکا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدہ ہو گیا
Next Post حکومت نے جسٹس قاضی کو غیر قانونی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی: اختلافی نوٹ
Qazi Faiz Isa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.