geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور

February 28, 2021 6 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کے 19 کھرب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج کو امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان کے 219 ارکان نے صدر جوبائیڈن کے کورونا امدادی پیکیج کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 212 ارکان نے مخالفت کی۔ اس طرح عددی اکثریت کے بعد پیکیج کو منظور کرلیا گیا۔

19 گھرب ڈالر کے امدادی پیکیج کے ذریعے ویکسین اور طبی اشیا کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا، علاوہ ازیں کورونا وبا کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہونے والے کاروبار اور مقامی حکومتوں کی مدد سمیت شہریوں کو بھی 1400 ڈالر فی کس ادائیگی کی جائے گی۔
اپوزیشن نے خطیر رقم کی وجہ سے امدادی پیکیج کی مخالفت کی تھی تاہم حکمراں جماعت کے ارکان کا مؤقف ہے کہ معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے یہ امدادی پیکیج بہت ضروری ہے۔

حال ہی میں ملک کی صدارت سنبھالنے والے جوبائیڈن کی ایوان زیریں میں قانون سازی کے معاملے میں پہلی کامیابی ہے تاہم اصل امتحان امدادی پیکیج کا سینیٹ سے منظور ہونا ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے یکساں 50، 50 ارکان ہیں۔

اگر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں مقابلہ برابر رہتا ہے تو پھر نائب صدر کملا ہیرس قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے امدادی پیکیج کو منظور یا نامنظور کرسکتی ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب: مافیا سے 7 کروڑ 39 لاکھ ریال کی ریکوری، ملزمان کو قید اور جرمانہ
Next Post جتنے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے سعودی عرب پر ہوئے کسی ملک پر نہیں ‌ہوئے: المالکی
Turki Al-Maliki

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.