geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان، بھارت اور امریکا میں وائرس مسلسل پھیل رہا ہے

June 27, 2020 0 1 min read
Coronavirus Test
Share this:

Coronavirus Test

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ پاکستان دو لاکھ کے قریب پہنچ رہا ہے۔ امریکا میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فلوریڈا اور ٹیکساس کے گورنروں نے لاک ڈاؤن میں نرمی ملتوی کر دی۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ حکام کے مطابق ہفتے کی صبح پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں ساڑھے اٹھارہ ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق کووڈ انیس کے مہلک مرض سے مزید تین سو پچاسی اموات کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد پندرہ ہزار چھ سو پچاسی ہوچکی ہے۔

طبی ماہرین کے اندازوں کے مطابق بھارت میں آئندہ ماہ کے آخر تک دس لاکھ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ ننانوے ہزار سے کو پہنچ رہی ہے جبکہ ہلاکتیں چار ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ کیسز کی تعداد میں صوبہ سندھ کا شہر کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے لیکن اموات کے لحاظ سے صوبہ پنجاب سب سے آگے ہے۔

عالمی سطح پر کووڈ انيس کے متاثرين کی تعداد اٹھانوے لاکھ اور ہلاک شدگان کی تعداد چار لاکھ چرانوے ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ امریکی ادارے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنيا ميں لگ بھگ پچاس لاکھ افراد اس بيماری سے صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔

اس وائرس سے سب زیادہ متاثر ملکوں میں امریکا کے بعد برازیل، روس اور بھارت شامل ہیں۔

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور فلوریڈا نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کے عمل کو روک دیا ہے۔ امریکا میں بہت زیادہ تعداد میں انفیکشن کے نئے کیسز ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں روزانہ تیس ہزار کیسز کا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اب تک قریب ایک لاکھ پچیس ہزار جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ متاثرہ ریاستوں میں حکام پر تنقید ہو رہی ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن اٹھانے میں جلدبازی دکھائی جس کے باعث وائرس دوبارہ پھیلنا شروع ہو گیا۔

اسی دوران عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں کام کرنے والے بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اس وبا سے نمٹنےکے لیے اگلے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر اکتیس ارب ڈالر سے زائد کی ضرورت ہوگی، جس میں سے ابھی تک صرف ساڑھے تین ارب ڈالر کے قریب جمع کیے جا سکے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کے فنڈز روکنے کے بعد جرمنی، فرانس اور چین نے کہا تھا کہ وہ ادارے کی فنڈنگ میں اضافہ کریں گے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post دورِ جدید اور ریاست مدینہ
Next Post وارڈن پولیس اور پہل
Warden Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.