geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وارڈن پولیس اور پہل

June 27, 2020 0 1 min read
Warden Police
Share this:

Warden Police

تحریر : قاسم علی خان

آج بروز جمعہ قریباً بارہ بجے، موٹر بائیک پر میں اپنے گھر سے نکلا جب مین روڈ پر پہنچا تو ایک طرف میں نے لوگوں کی بھیڑکو دیکھاجوکہ مجھے ایکسیڈنٹ کی علامت لگی۔عام طور میں رُکتا نہیں ہوں ایسی جگہوں پر۔ اب چونکہ یہ اپنا محلہ تھا تو رُک گیا یہ سوچ کر کہ کوئی اپنی جان پہچان والا نہ ہو۔ جب میں بھیڑ کی طرف بڑھا تو مجھ سے پہلے میرے دیکھتے ہوئے ایک راولپنڈی ٹریفک وارڈن پولیس والا اپنی موٹر بائیک پر مجھ سے پہلے پہنچ گیا۔ میرے واہاں تک پہنچتے پہنچتے اُس شخص نے اپنی ذمہ داری کو خوب نبھایا، واہاں سے لوگوں کے ہجوم کو منتشر کردیا اور روڈ پر رُکی ہوئی گاڑیوں کو بھی بحال کر دیا۔

جب میں بیھڑ میں پہنچا تو ایک نوجوان لڑکا روڈ کے کنارے زمین پر پڑا ہوا تھا، دو بندے اُس نوجوان کے پاؤں کی مالش کر رہے تھے اِسی طرح دو بندے اُس کے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو مَل رہے تھے ۔ اتنے میں ایک شخص پانی کی بوتل اُٹھائے بھاگا آ رہا تھا ۔ پانی نوجوان کے چہرے پر ڈالا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لڑکا اُٹھ بیٹھا چونکہ ایکسیڈنٹ انتہائی نہ تھا ۔ایکسیڈنٹ کی نوبت کاتو مجھے معلوم نہیں کیسے ہوا۔البتہ معلوم ایسے ہو رہا تھا کہ نوجوان روڈ پار کر رہا تھا کہ کسی بائیک یا گاڑی والے نے اُس کو ٹکر لگادی ۔ ایسے نوجوان گِرا اور خوف کے مارے کچھ پل کو بے ہوش ہو گیا تھا ۔

شُکر ہے اب وہ لڑکا بہتر محسوس ہو رہا تھا مگر رونے کے جیسی اُس کی حالت تھی۔ چونکہ اُس نوجوان کے پاس میٹھے پکوان والا ٹوکرا تھا جو کہ حادثہ کے سبب روڈ کے بیچ گِرا پڑا تھا جبکہ لوگ اُس کے میٹھے پکوان جو کہ چکناچور ہو چکے تھے۔ اُٹھا اُٹھا کر اُس کے ٹوکرے میں ڈالتے جا رہے تھے۔

نوجوان اپنی حالت سے انتہائی مفلس، تنگدست اور غریب لگ رہا تھا اور اِس وقت تو وہ اور بھی زیادہ پریشان حال تھا چونکہ اُس کی دیہاڑی کا سازوں سامان اُس کی آنکھوں کے سامنے روڈ پر بِکھرا پڑا تھا جوکہ کسی کچرے سے کم نہ تھا۔

میرے جی میں اُس نوجوان کے ساتھ مدد کرنے کا جذبہ عروج پر تھا۔ مگر میں ڈر رہا تھا ۔ چونکہ اب بھی کچھ لوگ واہاں پر موجود تھے۔ میں سوچ رہا تھا کہ لوگوں کا ہجوم کم ہو اور میں اپنی بساط کے مطابق چپکے سے اِس کے ساتھ تعاون کردوں گا۔ اتنے میں وارڈن پولیس والے نے اپنا پرس نکالا اور کچھ سوچتے ہوئے ستر روپے نکال دیئے۔ سوچ سمجھ کر ستر روپے نکالنے کی وجہ بھی مجھے سمجھ میں آ رہی تھی چونکہ مہینے کی آخری تاریخیں ہیں اور اِن کی بھی کون سا لاکھوں میں تنخواہیں ہیں ۔یہ بےچارے بھی عام عوام کی طرح ہوتے ہیں جن کا بس دھکے سے مہینہ ہی چلتا ہے۔ اور مہنگائی کے پَر اسقدر مضبوط اور بڑے ہو چکے ہیں کہ خلا میں اُڑتے جہازوں سے بھی بُلند پرواز مہنگائی کی رہتی ہے۔

پھر مہنگائی کے رونے کی اہمیت تو گھنے جنگل میں نکلتی ہوئی خوناک آوازوں سے زیادہ کچھ بھی نہیں ۔ میں نے وارڈن پولیس والے سے ستر روپے پکڑلیئے ، اپنے جیب سے تھوڑے روپے نکال کر اُس میں شامل کر دیئے ۔ پھر میں نے قریب کھڑے لوگوں سے کہاں کہ برائے مہربانی سب لوگ اپنی اپنی توفیق سے اِس لڑکے کے ساتھ تعاون کرو۔ دیکھتے ہی دیکھتے اُس نوجوان کے ٹوکرے میں تین ہزار روپے تک جمع ہو گئے ۔ میں نے دو بولوں میں وارڈن پولیس والے کی تعریف کی اور اپنی راہ چل دیا۔

کہانی سنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جوکہ صرف دوچار سو یا پانچ سات سو کی مشکل سے دیہاڑی لگاتے ہیں ۔ آپ اِن کے ساتھ تعاون کیا کریں اِن لوگوں کے ساتھ خرید و فروخت والا معاملہ رکھا کریں بلکہ کبھی کبھی اِن سے بےوجہ ہی سامان خرید لیا کریں۔ یہ لوگ کمائی کی غرض سے محنت نہیں کرتے بلکہ اپنے گھر کے چولہے کو جلتا رہنے کی غرض سے کام کرتے ہیں۔

دوسرا مقصد یہ ہے کہ نیک کاموں میں یا مفلس اور تنگدست کی مدد کرنے میں پہل کیا کریں۔ جیسے کہ راولپنڈی وارڈن پولیس والے شخص نے پہل کی ، اُس کو دیکھا دیکھی باقی لوگوں نے بھی فوراً سے اپنی اپنی توفیق کے مطابق تعاون کر دیا۔ آپ کی پہل کسی خاندان کے چولہے کو تیز آندھی کے بجھانے سے بچا سکتی ہے یا کسی مفلس انسان کو اچھی روزی کی اُمید دِلوا سکتی ہے۔ اللہ ہر شخص کے لئے اپنے حبیبِ دو عالم ﷺ کے صدقے سے آسان اور برکت والی روزی کا بندوبست فرمائے۔
Qasim Ali

تحریر : قاسم علی خان

Share this:
Coronavirus Test
Previous Post پاکستان، بھارت اور امریکا میں وائرس مسلسل پھیل رہا ہے
Next Post چیف آف آرمی اسٹاف و ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا دورہ افغانستان امن کی امیدیں
General Qamar Javed Bajwa

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.