geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویکسین کی بجائے نمک کے پانی کا ٹیکا: جرمنی میں متعدد افراد متاثر

August 11, 2021 1 1 min read
Impfzentrum Friesland in Schortens
Share this:

Impfzentrum Friesland in Schortens

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے صوبے سیکسنی میں گزشتہ اپریل میں ایک ویکسینیشن سینٹر میں ایک نرس کی طرف سے کورونا ویکسین کی بجائے نمک کے پانی کا ٹیکا لگانے کا اسکینڈل اب مزید پھیلتا جا رہا ہے۔

جرمنی کے ایک مشرقی صوبے سیکسنی کے شہر شورٹنز کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں ایک نرس نے کورونا ویکسین کی جگہ نمک کے پانی کا ٹیکا لگانے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد یہ اسکینڈل میڈیا نے عام کیا۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی خبروں میں ایسے 6 کیسز کی بات کی جا رہی تھی جن میں اس مخصوص ویکسین سینٹر کی ایک نرس نے کورونا ویکسین کی بجائے نمک کے پانی کا ٹیکا لگایا تھا۔ تاہم پولیس اور پراسیکیوٹرز اب یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا انجیکشن لینے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

منگل 10 اگست کو سیکسنی کے ڈسٹرکٹ فریسلنڈ کی پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر نے اب تک کی تحقیقات کی روشنی میں کہا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں کہ کورونا ویکسین کی جگہ نمک کے پانی کا انجیکشن چھ سے کہیں زیادہ افراد کو لگایا جا چُکا ہے۔ پولیس اور پبلک استغاثہ کے تازہ ترین بیان کے مطابق رواں برس مارچ تا 20 اپریل سیکسنی کے ڈسٹرکٹ فریسلینڈ میں قائم ‘روفہاؤزن ویکسینیشن سینٹر‘ ممکنہ طور پر 8557 افراد اس عمل سے متاثر ہوئے ہیں یعنی انہیں کورونا ویکسین کی بجائے نمکین پانی کا ٹیکا لگایا گیا ہے۔ دریں اثناء ان تمام افراد کو ای میل کے ذریعے اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات یہ تھیں کہ جرمنی کے صوبے سیکسنی میں گزشتہ اپریل میں ایک ویکسینیشن سینٹر میں ایک نرس نے چھ افراد کو بائیواین ٹیک ویکسین کی بجائے نمکین پانی کا ویکسین لگایا تھا، جو بے ضرر مانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ مذکورہ نرس نے یہ بتائی تھی کہ ویکسینیشن کے دوران بائیو این ٹیک ویکسین کا امپیول اس کے ہاتھ سے گر کر ٹوک گیا تھا اور اصل دوا بہہ کر ضائع ہو گئی تھی اور وہ ویکسینیشن سینٹر کے سربراہ کو اس بارے میں اطلاع دینے میں خجالت محسوس کر رہی تھی۔ اس واقعے کے رونما ہونے کے فوراً بعد جرمن ریڈ کراس کی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے اس نرس کو فارغ کر دیا اور تمام متاثرین کو مطلع کیا کہ ان سب کو دوبارہ اصل ویکسین لگائی جائے گی۔

اس کیس کی تفتیشی کارروائی میں ریاستی پولیس، پراسیکیوٹر کا دفتر اور سیکسنی کے سکیورٹی اہلکار سب ہی شامل تھے۔ دریں اثناء پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کے پیچھے سیاسی مضمرات کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قریب 100 متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ شکایتی ٹیلی فون نمبر پر فون کر کے اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے۔ اس بارے میں بحرانی ٹیم کی سربراہ نے کہا،” عوام پریشان ہیں لیکن خوش آئند امر یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے اور اب ان کو دی جانے والی ویکسین کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اپنی تفتیشی کارروائی جاری رکھے ہوئی ہے۔ شہر ولہلمزہافن کی پولیس کی خاتون ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تفتیشی کارروائیوں میں تمام متاثرین کو مبینہ طور پر جسمانی نقصان پہنچنے کے امکانات کی بھی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ اُدھر شہر اُلڈنبرگ میں پبلک پراسیکیوٹر کا دفتر بھی اس کیس کی مجرمانہ پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔

Share this:
Taliban
Previous Post طالبان کی مسلسل فتوحات ؛ عالمی قوتوں کی قطر میں بیٹھک
Next Post ’ملک بدری ختم کرنے کا فیصلہ جرمن حکومت کرے گی‘
Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.