geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

واٹس ایپ، ٹیلی گرام یا سگنل، کونسی ایپ زیادہ محفوظ؟

January 13, 2021January 13, 2021 0 1 min read
Messenger-Dienste
Share this:

Messenger-Dienste

امریکا : واٹس ایپ نے اپنی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اب فیس بک کو زیادہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ صارفین اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کسی متبادل کی تلاش میں ہیں۔ لیکن پیغام رسانی کے لیے کونسی ایپ محفوظ ترین ہے؟

پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے ان دنوں اپنے صارفین کو الجھا رکھا ہے۔ آٹھ فروری سے یہ ایپ اپنے صارفین کا نجی ڈیٹا فیس بک کو فراہم کرنا شروع کر دے گی اور اس سے پہلے پہلے صارفین کا ان نئے ضوابط سے متفق ہونا ضروری ہے ورنہ وہ واٹس ایپ کی مفت سروس استعمال نہیں کر سکیں گے۔ تاہم واٹس ایپ کی یہ تبدیلیاں یورپ میں فی الحال نافذ العمل نہیں ہوں گی۔

لیکن اس کے باوجود دیگر ممالک کے شہریوں کی طرح یورپی باشندے بھی کسی ایسی قابل اعتبار ایپ کی تلاش میں ہیں، جس پر بھروسہ کیا جا سکے۔ اس حوالے سے سب سے پہلا نام ٹیلی گرام کا لیا جا رہا ہے۔ اس مسینجر کو محفوظ بھی سمجھا جاتا ہے اور یہ مقبول بھی ہے۔ پلے اسٹور کی فہرست میں یہ دوسرے نمبر پر ہے اور 500 ملین سے زائد افراد اسے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ لیکن آن لائن ٹیکنالوجی میگزین چپ کے مطابق دعوؤں کے برعکس روس کا یہ مسینجر بھی نہ تو زیادہ محفوظ ہے اور نہ ہی قابل اعتبار۔

اس مسینجر کا کوئی بھی پیغام ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ‘ یعنی بھیجنے والے سے پڑھنے والے تک خفیہ نہیں ہوتا۔ تاہم اس میں خفیہ چیٹ کا ایک آپشن موجود ہے، جس میں یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ٹیلی گرام میں عام چیٹس نہ صرف ‘انکرپٹیڈ‘ نہیں ہوتیں بلکہ ‘کلاؤڈ فنکشن‘ کے ذریعے انہیں درمیان میں محفوظ کیا جاتا ہے، جہاں ضرورت پڑنے پر سروس فراہم کرنے والا انہیں ڈی کوڈ کرتے ہوئے پڑھ سکتا ہے۔

ٹیلی گرام میں دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ اس کی ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ ایک ایسے پروٹوکول کی بنیاد پر ہے، جس پر کوئی بھی تحقیق نہیں کر سکتا۔ یعنی کسی کو یہ علم نہیں ہے کہ اس پروٹوکول کا الگوردھم کس قدر محفوظ ہے؟

اس کے برعکس واٹس ایپ اب تک کے محفوظ ترین الگوردھمز استعمال کر رہا ہے، جو ہر صارف کی ہر قسم کی چیٹ کے لیے ہیں۔

ٹیلی گرام نے اپنا سروس کوڈ بھی ایسے ماہرین کبھی فراہم نہیں کیا، جو کسی ایپ میں موجود خامیوں اور نقائص کا پتا لگا کر مالک کمپنی کو ان سے آگاہ کرتے ہیں۔ اسی طرح کسی کو یہ بھی علم نہیں کہ ٹیلی گرام کے مرکزی سرور کس مقام پر ہیں اور وہاں نجی ڈیٹا کی حفاظت کے کون سے قوانین لاگو ہوتے ہیں؟

جو لوگ سکیورٹی وجوہات کی بجائے زیادہ فنکشنز کی بنیاد پر ٹیلی گرام کا استعمال کر رہے ہیں، وہ اس سے بظاہر خوش ہیں۔ ٹیلی گرام مسینجر میں نہ صرف ایسے گروپ تشکیل دیے جا سکتے ہیں، جن کی تعداد دو لاکھ پچاس ہزار تک ہو سکتی ہے بلکہ بڑی بڑی فائلیں بھی شیئر کی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں سبھی قسم کے چیٹ فیچرز پائے جاتے ہیں۔

امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے اور امریکا کو مطلوب ایڈروڈ سنوڈن گزشتہ کئی برسوں سے سگنل کو استعمال کرنے کی تجویز پیش کرتے آئے ہیں۔ ٹیسلا کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے بھی چند روز پہلے سگنل کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے استعمال کیا جائے۔ اس مسینجر میں ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ محفوظ ترین خیال کی جاتی ہے۔ سگنل کا پروٹوکول اوپن سورس ہے اور محفوظ ترین ہونے کی وجہ سے واٹس اپ بھی یہی پروٹوکول استعمال کرتا ہے۔ سگنل میں نہ صرف صارف کی چیٹ اور تصاویر بلکہ فائلوں کا میٹا ڈیٹا بھی خفیہ رکھا جاتا ہے۔

یہ سروس ایک غیر منافع بخش تنظیم کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ایک ایسا مسینجر فراہم کرنا ہے، جسے کوئی حکومت یا ادارہ ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکے۔

یہ ایپ اور اس کا سروس کوڈ اوپن ہے اور اس میں سبھی نئے فیچر بتدریج شامل کیے جا رہے ہیں۔ جو بھی صارف واٹس ایپ کو چھوڑ کر سگنل استعمال کرے گا، اسے کسی فنکشن کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔ یہاں تک کہ سگنل کی ویڈیو کال بھی ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ‘ ہوتی ہے۔ اگر سکیورٹی اور نجی ڈیٹا کی حفاظت کو دیکھا جائے تو ماہرین سگنل کا سب سے قابل اعتبار قرار دیتے ہیں۔

Share this:
United States
Previous Post دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں‌ نے ایران سے سرمایہ کاری واپس لے لی: امریکا
Next Post قطر اور سعودی عرب میں فضائی رابطے بحال ہو گئے
Saudi Arabia Qatar Airline

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.