geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وسکونسن اور اریزونا نے بھی بائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی

December 1, 2020 2 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

وسکونسن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست اریزونا اور وسکونسن نے بھی ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کردی ہے۔ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ہیں تاہم دونوں ریاستوں کا کہنا ہے کہ انتخابات منصافانہ ہوئے۔

امریکی ریاست اریزونا اور وسکونسن نے پیر 30 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کر لیا اور دونوں ہی ریاستوں نے انتخابات میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی کامیابی کی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی۔ بائیڈن کو جنوب مغربی ریاست اریزونا میں ٹرمپ کے مقابلے صرف 10 ہزار ووٹ زیادہ ملے اور بہت معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی۔

ریاست اریزونا میں ریپبلکن کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے جہاں سن 1992 میں ڈیموکریٹک امیدار بل کلنٹن کامیاب ہوئے تھے اور اس کے بعد دوسری مرتبہ اب جو بائیڈن کو کامیابی ملی ہے۔ ریاست وسکونسن میں انتخابی حکام نے دو کاؤنٹیز میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کے بعد جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس ریاست میں بائیڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں 20 ہزار 600 ووٹ زیادہ ملے۔

موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے الزام عائد کرتے ہوئے اب تک اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس ضمن میں ابھی تک انہیں کسی ریاستی اور وفاقی عدالت میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

ریاست وسکونسن میں ٹرمپ کی ٹیم نے تقریباً دو لاکھ 38 ہزار بیلٹ کو نااہل قرار دیکر نتائج کو بدلنے کا جو دعوی پیش کیا تھا اس پر ریاست کے انتخابی کمیشن نے ان کی ٹیم کو پانچ روز کے اندر مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی۔ ٹرمپ کی ٹیم نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوی کیا تھا کہ مذکورہ بیلٹ جعلی ہیں۔

وسکونسن کی ڈین اور میلوکی کاؤنٹی میں بیلٹ کی دوبارہ گنتی کے لیے ٹرمپ کو 30 لاکھ ڈالر کی رقم بھی ادا کرنی پڑی لیکن دوبارہ گنتی سے بھی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ریاست کے اٹارنی جنرل جوش کاؤل نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا، ”اس دعوے کی قطعی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے نتائج متاثر ہو سکتے۔”

اس کے بعد وسکونسن کے ڈیموکریٹ گورنر ٹونی ایورز نے جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ پر دستحظ کر دیے۔ وسکونسن سے بائیڈن کو 10 الیکٹورل ووٹ ملے۔ اس موقع پر گورنر نے اپنے بیان میں انتخابی حکام کے منصفانہ انتخابات کرانے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا، ”آج میں نے تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تصدیق کرنے کے اپنے فرض کو پورا کر دیا۔”

ٹرمپ نے اریزونا میں انتخابی حکام پر کرپشن میں ملوث ہونے اور دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کے وکلاء نے بھی بغیر ثبوت کے انتخابات میں دھاندلی کے دعووں پر بات چیت کے لیے ریاستی قانون سازوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں، تاہم یہاں بھی انہیں شکست ہوئی۔

اریزونا کی سکریٹری برائے خارجہ کیٹی ہوبس نے بائیڈن کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بے بنیاد دعوں اور الزامات کے بر عکس انتخابات، ”شفافیت، درستگی اور انصاف کے ساتھ ہوئے۔”

امریکی صدارتی انتخابات میں کئی بار ریاستیں ووٹنگ کے دن کے بعد باضابطہ طور پر ووٹوں کی گنتی کی تصدیق کے لیے طویل وقت لگاتی ہیں۔ اس بار کے انتخابات میں ٹرمپ کی ٹیم نے چونکہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں اس لیے یہ انتخابات کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔

اس دوران ٹرمپ نے گر چہ ابھی تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے تاہم جو بائیڈن کی ٹیم نے اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے اور ان کی ٹیم کی تشکیل کا عمل بھی جاری ہے۔

Share this:
Taliban, Afghan Government Agreement
Previous Post طالبان۔افغان حکومت معاہدہ لفظوں میں الجھ گیا
Next Post سندھ میں انسانوں کا جینا مشکل ہے تو درخت کیسے رہیں گے: چیف جسٹس
Justice Gulzar Ahmed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.