geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین کی نئی پابندیاں، بیلاروس کو کتنا نقصان ہو گا؟

November 17, 2021 0 1 min read
European Union
Share this:

European Union

بیلاروس (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں بیلاروس پر انسانی اسمگلنگ کے تناظر نئی پابندیاں عائد کرنے پر گفتگو کی گئی۔ دوسری جانب بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر غیر قانونی مہاجرین بدستور ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں بیلاروس پر پابندیوں کے حوالے سے گفتگو ضرور ہوئی لیکن نئی پابندیوں کے اطلاق کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس کا امکان ہے کہ اس میٹنگ کی روشنی میں منسک حکومت کو جلد ہی نئی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان پابندیوں میں بیلاروس کی بعض شخصیات اور ادارے بھی شامل ہو سکتے ہیں، جن کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔ ان پر الزام عائد ہے کہ وہ انسانوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اپنی میٹنگ میں ممکنہ نئی پابندیوں کی مکمل سیاسی حمایت و تائید کی ہے۔ ابھی ان ممکنہ پابندیوں کی تفصیلات کو سامنے نہیں لایا گیا ہے کیونکہ ان کی جزئیات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے چیف جوزف بوریل کا البتہ یہ کہنا تھا کہ نئی پابندیوں میں اہم افراد کو ہدف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پابندیوں کو چند دنوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ دوسری جانب دو سفارت کاروں نے نام مخفی رکھتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پابندیوں کو حتمی شکل دینے میں کم از کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں اگر صدر لوکاشینکو بھی ملوث پائے گئے تو انہیں بھی یورپی یونین کی پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ ماس نے یہ الفاظ میٹنگ کے بعد رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہے۔

لیتھوینیا کے وزیر خارجہ گیبریلیئس لینڈسبیرگس نے کہا کہ یورپی یونین منسک کے ہوائی اڈے کو بھی ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے اور اس کو نو فلائی زون قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیتھوینیا بھی پولینڈ اور لیٹویا کی طرح ایک وہ ملک ہے، جس کی سرحد پر بیلاروس مہاجرین کو دھکیل چکا ہے۔

یورپی یونین اب تک چار مراحل میں بیلاروس پر مختلف نوعیت کی پابندیوں کا نفاذ کر چکی ہے۔ ان پابندیوں کا سلسلہ اکتوبر سن 2020 میں شروع ہوا تھا، جب بیلاروس کے صدارتی الیکشن میں عدم شفافیت کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں جمہوریت نواز مظاہرین اور سرگرم کارکنوں کا استحصال شروع کر دیا گیا تھا۔

یونین نے اب تک ایک سو چھیاسٹھ افراد اور پندرہ اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ سفری پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں کا آخری مرحلہ اس وقت مکمل کیا گیا تھا، جب رائن ایئر کی ایک پرواز کو بیلاروس میں جبری طور پر اتار کر اس میں سوار منسک حکومت کے ایک مخالف کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

برسلز میں کئی سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کو شک ہے کہ پولینڈ اور بیلاروس کے سرحدی بحران میں کریملن کو نظرانداز کرنا غیر مناسب ہو گا۔ دوسری جانب ماسکو حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس سرحدی بحران سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس تناظر میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ بیلاروس کے صدر لوکاشینکو روس کی مدد کے بغیر جو اب کر رہے ہیں، وہ کر سکتے ہیں۔ اس سارے معاملے میں بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو معاملے کی اصل جڑ تک پہنچنا چاہیے۔

گروننگن یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے پروفیسر فرانسسکو جیومیلی کا کہنا ہے کہ پابندیاں ایسے نہیں لگتی اور اس کے لیے مناسب اور قوی شواہد کا ہونا ازحد ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو حکومت کا اس بحرانی صورت حال کے ساتھ رابطہ جوڑنا بظاہر بہت مشکل دکھائی دیتا ہے۔

Share this:
Azerbaijan Armenia Clashes
Previous Post آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین دوبارہ مسلح جھڑپوں کا آغاز
Next Post جرمن ایجنسی نے نورڈ سٹریم ٹو پائپ لائن کی سرٹیفیکیشن معطل کر دی
Pipeline

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.