geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دو سال کے دوران سرکاری اداروں کو 10 کھرب 14 ارب روپے کا نقصان

October 17, 2020 2 1 min read
Pakistani Currency
Share this:

Pakistani Currency

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ دو سال کے دوران سرکاری اداروں کو 10 کھرب 14 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نے گزشتہ دو سال میں سرکاری اداروں کے خسارے کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ دو سال کے دوران سرکاری اداروں کو 10 کھرب 14 ارب سے زائد کا نقصان ہوا، مالی سال 2017-18 میں پانچ کھرب 63 ارب 28 کروڑ کا نقصان ہوا، 2018/19 میں چار کھرب پچاس ارب 84 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ تاہم گزشتہ سال سرکاری اداروں کے مجموعی خسارے میں 20 فیصد کمی آئی۔

وزارت خزانہ نے حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل اداروں کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 19 ادارے نجکاری فہرست میں شامل ہیں اور چودہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ ان میں بلوکی پاورپلانٹ، حویلی بہادر شاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک، فرسٹ وومن بینک، سروس انٹرنیشنل ہوٹل، روز ویلٹ ہوٹل، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، اسٹیل ملز، ہیوی الیکٹرک کمپلیکس، جناح کنونشن اور آئل اینڈ گیس کے ادارے شامل ہیں۔

وزارت خزانہ نے کورونا سے ملکی معیشت کو نقصانات کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کوررونا کے باعث جی ڈی پی کی شرح دو فیصد گر گئی اور 2.4 فیصد سے کم ہو کر منفی 0.4 فیصد تک آگئی۔ بجٹ خسارے میں بھی ایک فیصد اضافہ ہوا اور خسارہ 7.5 فیصد کے بجائے 8.1 فیصد رہا۔

پاکستانی برآمدات کے ہدف میں بھی کمی آئی اور ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 809 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

وزارت خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کے تحت عالمی مالیاتی اداروں سے لیے گئے قرض کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لیا۔

عالمی بینک سے 21 سرکاری اداروں کیلئے چار ارب گیارہ کروڑ دس لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے تین ارب 66 کروڑ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے ایک ارب 68 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ ڈویلپمنٹ بینک سے 80کروڑ ڈالر قرض لیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے لیے گئے قرض پر 4.05 شرح سود ہے، آئی ایم ایف قرض کی واپسی کا عمل 2024سے شروع ہوگا اور 2032 تک جاری رہے گا، موجودہ حکومت نے ورلڈ بینک سے 21 اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 22 معاہدے کیے۔ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے 58 معاہدے کیے۔

Share this:
Sanjay Dutt
Previous Post میری زندگی میں نئے زخم نے انٹری دی ہے جسے شکست دیدوں گا، سنجے دت
Next Post زمبابوے سے سیریز؛ شعیب ملک کی شمولیت کا امکان معدوم
Shoaib Malik

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.