سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Sydney Test

Sydney Test

سڈنی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 33 اوورز میں 1 وکٹ کے نقسان ہر 151 رنز بنا لیے ہیں۔ اننگز کا آغاز آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے کیا۔

ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 11ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد میٹ رنشا 37 رنز کے ساتھ عثمان خواجہ کی شراکت داری میں وکٹ پر موجود ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں اوپنر سمیع اسلم کی جگہ شرجیل خان اور سہیل خان کی جگہ عمران خان کو شامل کیا گیا۔