ملکہ کی خبریں عمر فاروق اعوان سے 28/3/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) میجر راجہ محمد اظہر علی، راجہ محمد غضنفر علی، راجہ محمد انور علی کے والد محترم، راجہ محمد ناصر علی پاکستان ریلوے کے بھا ئی، صوبیدار راجہ محمد اصغر علی آف ٹھوٹھہ رائے بہادر انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ آبائی قبرستان ٹھوٹھہ رائے بہادر میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنا زہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ، راجہ نعیم نواز ، چو ہدری ضیا ء محی الدین ، بریگیڈیئر (ر) وقار اقبال راجہ ، راجہ قمر زماںڈسٹرکٹ سیشن جج لیہ ، راجہ صداقت ، راجہ شا ہد محمود ، راجہ شوکت علی ، راجہ کفا یت علی ، راجہ جا وید ظفر ، راجہ اقبال ظفر ، میجر محمد حنیف ، راجہ مقصود برنالہ ، سلیم اکبر بھمبر ، راجہ عابد حسین ملاگر ، ڈاکٹر محمد عباس ، راجہ نو ید اسد ، راجہ وحید اسد ، راجہ اللہ دتہ ، راجہ محمد فیروز ، راجہ ندیم اختر ، راجہ ہما یوں نا صر ایڈووکیٹ ، راجہ زاہد اقبال آزاد ، راجہ آفتا ب احمد ، صحا فی راجہ عامر محمو د ، طا رق مصطفی اعوان سمیت سینکڑوںافراد نے نماز جنازہ میںشرکت کی ۔
ملکہ (عمر فا روق اعوا ن سے )غزالی پبلک سکول آمنہ آباد (عائشہ صدیقہ کیمپس) میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام ۔ تقریب کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہو ا ۔ سکول کے ننھے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ہیڈ ما سٹر گورنمنٹ ہا ئی سکول بز رگو ال چو ہدری محمد اشرف تھے ۔ دیگر مہما نان گرامی میں ڈائریکٹر غزالی پبلک سکولز ڈاکٹر نشا ن علی سجا د ، پرنسپل غزالی پبلک سکول ملکہ عابد شریف چو ہدری ، راجہ عامر محمو د ، مدثر سجا د راجہ ، محسن ضیا ء اعوان (دنیا نیو ز ) ، حسیب اللہ اعوان ، جو اد راجہ ، محمد راشد اور والدین کی بڑی تعداد مو جو د تھی ۔اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت بے روز گاری اور لاقانونیت پر قابو پانے کے لئے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو نا اشد ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں غزالی پبلک سکول نے علاقہ بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔ڈاکٹر نشان علی سجاد جیسے ماہر تعلیم علاقہ بھر کی خوش قسمتی ہے ۔غزالی سکول سے ہزاروں بچے تعلیم حاصل کر کے اعلی عہدوں پر فائز ہو ئے ۔انھوں نے کہا کہ گجرات شہیدوں کی سر زمین ہے ۔اور گجرات ہی کو نشان حیدر سمیت دوسرے فوجی اعزاز حاصل ہو نے کا شرف حاصل ہو ا ہے ۔جو تعلیم کی وجہ سے ہی حاصل ہو نا ممکن ہو سکا ہے ۔یہ ننھے منے بچے قوم کا سرمایہ ہیں ۔اور کل کے انجینئر ،استاد،ڈاکٹر اور فوجی بنیں گے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف نے بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے ۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل سکول ہذا مس عا ئشہ نے مہمان خصوصی ، والدین اور دیگر مہما نا ن گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل غزالی پبلک سکو ل گو ٹریا لہ مدثر سجا د راجہ نے مہما ن خصوصی کو یا دگا ر شیلڈ بھی پیش کی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ (عمر فا رو ق اعوا ن سے )پنچاب کالج کھاریاں میں گلو کار ملکو کی شاندار پرفارمنس ۔طلباء (کالا جوڑاپا) کے گانے پر ڈانس کرتے رہے ۔تفصیل کے مطابق پنچاب کالج کھاریاں کے سالانہ میوزیکل کنسرٹ میں گلو کا ر ملکو نے شاندار پرفارمنس کی ۔میوزیکل کنسرٹ میں طلباء نے ملکو کی شاندار پرفارمنس پر طلباء نے داد دی ۔اس موقع پر پنچاب کالج کھاریاں کے پرنسپل خالد محمو د مرزا نے کہا کہ پنجاب کالج کھاریاں کا تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لئے دن رات ایک کیا ہو ا ہے ۔کالج لیول پر سپورٹس کو بھی پرموٹ کرنا ہمارا مشن ہے ۔ایڈمن انچارج عمر عثمانی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پنجاب کالج کی طرف سے دینی اور ادبی محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کالج کھاریاں ہمارے علاقے کا سرمایہ ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ملکہ ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) نیشنل پبلک سکو ل آ منہ آ با د کی طر ف سے سا لا نہ تقر یب تقسیم انعا ما ت آ ج کر سٹل ما ر کی ر یسٹو ر ینٹ گلیا نہ میں منعقد ہو گی ۔ سکو ل کے بچو ں کے ر ز لٹ سنا ئے جا ئیں گے اور پو ز یشن ہو لڈ رز طلبا ء او ر طا لبا ت میں انعا ما ت تقسیم کیے جا ئیں گے ۔