وزیراعظم کی زیر صدرات اجلاس، نیشنل ایکشن پلان اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Prime Minister Meeting

Prime Minister Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا۔ آرمی چیف کی شرکت اور جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکاء کو بتایا کہ وزیر اعظم نے دورہ امریکہ میں امریکی حکام کو راء کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق شواہد پیش کیے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کی روشنی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، مشیر قومی اسلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور طارق فاطمی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔