ٹی20میں آج رمیز راجہ کو موقع ملے گا

Pak Zamb

Pak Zamb

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ آج ھرارے میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بھی فیورٹ ھے۔
پاکستان نے زممابوے کے خلاف ٹیسٹ اور پھر تینوں ون ڈے جیت کر شاندار کاکردگی پیش کی ھے۔ آج کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم فیورٹ ھے۔ قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی پر منتخب ھونے والے رمیز راجہ کو اس میچ میں موقعہ دیا جائیگا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ھوا ھے جو تین سال قبل کینیڈا میں ھوا تھا اور اسمیں پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ اس ٹیم کے صرف دو ارکان ی مصباح الحق اور شعیب ملک یی۔ موجودہ ٹیم میں شامل ھیں۔