پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ کا صدر زرداری کو خط

ejaz butt

ejaz butt

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بورڈ کے سرپرست اعلی صدر آصف علی زرداری سے اپنے عہدے کی میعاد میں چھ ماہ کا اضافہ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو لکھے گئے خط میں اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ ان پر پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے کا بہت دبا ہے جبکہ ان کا خاندان بھی انہیں اس عہدے کو چھوڑنے کے لئے دبا ڈال رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ کے مسائل کو کچھ حد تک حل کرنے کے لئے انہیں چھ ماہ کا مزید وقت درکار ہے، واضح رہے کہ اعجاز بٹ کی عہدے کی میعاد آئندہ ماہ اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔