کراچی: آج بھی سورج آنکھیں دکھائے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات نے پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، ہوا کا رخ بدلنے اور رفتار کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔

آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو 2 اکتوبر تک پڑھنے والی گرمی سے بچنے کے لیے احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ شہری اور بالخصوص معمر افراد بلاجواز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔