کراچی : صدر مملکت نے توانائی پالیسی فوری طور پر بنانے کی ہدایت کر دی

Zardari

Zardari

کراچی : صدر مملکت آصف علی زرداری نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے توانائی پالیسی دو ہزار گیارہ فوری طور پر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
بلاول ہاوس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ اجلاس میں صدر آصف زرداری کو سندھ میں جاری توانائی کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی صدر آصف زرداری نے کہا کہ توانائی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور فوری طور پر اس کا فریم ورک تیار کیا جائے۔
دوسری جانب امن وامان سے متعلق اجلاس بھی صدر زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مساوی کرنے پر غور ، سندھ پولیس میں مزید دس ہزار افراد کو بھرتی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر زرداری نے سندھ بھر میں پولیس کے لئے رہائشی کمپلکس بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔