گال ٹیسٹ:آسٹریلیا نے سری لنکا کو125رنز سے شکست دیدی

Aus win

Aus win

گال : آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ ایک سوپچیس رنز سے جیت لیا کر تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
گال میں ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہوگیا۔ سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوبیس رنز سے شروع کی تو سری لنکا کو جیت کیلئے دوسواڑسٹھ رنز اور آسٹریلیا کو پانچ وکٹیں درکار تھیں۔ سری لنکا کی پوری ٹیم دوسو ترپن رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مہیلا جے وردنے نے ایک سوپانچ اور اینجلو میتھیوز نے پچانوے رنز بنائے اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو بیالیس رنز کا اضافہ کیا لیکن کوئی اور کھلاڑی انکا ساتھ نہ دے سکا۔
آسٹریلیا کے ریان ہیرس نے پانچ اورشین واٹسن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے کولمبو میں شروع ہوگا۔