عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کے پہلے گیت نے مقبولیت کا ریکارڈ بنا لیا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹریلرکے بعد پہلے گیت ’’بابو صحت کے لیے ہانی کارک ہے‘‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے مداح نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں جس کے باعث فلم کا ٹریلیر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گیا تھا جسے ایک کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا تھا لیکن اب ٹریلیر کے بعد فلم کے گیت نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا پہلا گیت ’’بابو صحت کے لیے ہانی کارک ہے‘‘جاری کیا گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلیے، گیت کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر 6 دنوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘میں پہلوان کا کردار ادا کریں گے اور فلم 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔