پاکستان پیپلز پارٹی کی یونین کونسل گھمیر کے اندر دھماکے داری انٹری

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی یونین کونسل گھمیر کے اندر دھماکے داری انٹری اپنی مہیم کا آغاز کر دیا مہمان خصوصی صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان تھے سردار یعقوب خان نے حلقہ نمبر ایک ،دو ،تین ،اور دیگر کئی سیٹوں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا حلقہ نمبرا یک میں برادریوں کا گلدستہ ہے صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان ،تفیصلات کے مطابق عباس پور ٹانڈا گھمیر کے مقام پر افطار ڈینر کے حوالے سے ایک تقریب کاا ہتمام کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی صدر ریاست خاجی سردار محمد یعقوب خان تھے ۔تقریب کی صدارت امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی امجد علی آف گھمیر نے کی اور تقریب کے میزبان ٹھیکدار محمد یوسف تھے ۔

صدر ریاست کو ایک قافلے کی صورت میں مشین موڑ سے لایا گیا قافلے میںدرجنوں گاڑیاںاور موٹر سائیکل موجود تھی اِس موقع پر صدر ریاست کے حق میں خوف نعرہ بازی کی گی اور صدر ریاست کو یونین کونسل گھمیر میں خوش آمدید کہا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمدزائد نے حاصل کیا ۔ تقریب میں موجودہ ایم،ایل،اے پر چڑھائی کی گی کہ اُنھوں نے یونین کونسل گھمیر کی عوام کو دو مرتبہ دھوکہ دیا اور یونین کونسل گھمیر کی عوام کو نظر انداز کیا کشمیر کونسل کے فنڈز اور ایم،ایل،ایز فنڈز کو بے دردی کے ساتھ تقسیم کیا پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے دی گی سڑکیں مخصوص لوگوں میں تقسیم کی گی اِس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں یونین کونسل گھمیر کے افراد موجود تھے اُنھوں نے اِس الیکشن میں یاسین گلشن کے خلاف سخت ری ایکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں گھمیر کے لوگوں کا ضمیر خریدنا چاہتے ہیں ایسے افراد سے عوام بچ کر رہیں اُنھوں نے کہا کہ ہمارا نمائندہ ایک ایسا ہے جس کی بات ایک پولیس کا سپاہی تک نہیں سنتا وہ شخص عوام کی نمائندہ کیا کرئے گا۔اِس موقع پر صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عباس پور حلقہ نمبر ایک میں آکر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ یہاں پر برادریوں کا گلدستہ ہے اُنھوں نے کہا کہ ہم لوگ وہ ہیں جو ہندوستان کے مورچوں کے سامنے کھڑے ہیں اِس خطہ کا مزاج اور باقی دنیا کا مزاج بلکل مختلف ہے جب ریاست کے لوگ اگھٹے ہونگے تحریک کے لوگ اگھٹے ہونگے تو اللہ پاک نے چاہا تو ہم مقبوضہ کشمیر اور آزادی لیے کر رہیں گے یہ میری خواہش ہے اُنھوں نے کہاکہ جب میں ہلیتھ منسٹر بنا تو میں نے اِس خطہ کا کوئی بھی کونا نہیں چھوڑ ااور میں اپنی فوج کے پاس وہاں بھی پہنچا جہاں پر وہ کھڑے تھے ۔

اُنھوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں دورہ کر رہا تھا تو وہاں توپوں کے گولے بھی لگے اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ سردار امجد یوسف کا بھر پور ساتھ دیں اور کامیاب کروائیں امجد یوسف ایک لائق ،ناڈر ،اور بے باک شخص ہیں اُنھوں نے کہا کہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی حکومت بنائیں گی ہم سے الگ راہ کر کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکتا اللہ پاک کے فضل وکرم سے پیپلز پارٹی اکثریت سے سیٹیں جیتے گی ۔اُنھوں نے کہا کہ حلقہ نمبرا یک سے سردار امجد یوسف کی،حلقہ نمبر دو سے سردار غلام صادق کی ،حلقہ نمبر تین سے فرزانہ یعقوب کی سیٹ ہمیں مل رہی ہے ۔چوتھی پر ورک کر رہا ہوں قمرالزمان کی سیٹ بھی ہماری ہے۔اور اُن کے بیٹے کی سیٹ بھی ہماری ہو گی فہیم ربانی والے حلقہ میں بھی میری نظر یں لگی ہو ئی ہیںمقررین میں اُمیدوار برائے قانون سازاسمبلی سردار امجد یوسف ،امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی سردار امجد علی آف گھمیر ،ٹھیکدار یوسف ،عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین زکوة کونسل ضلع پونچھ سردار اخلاق ایوب،بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شہزاد بشیر ،سردار محمد نصیر چغتائی ،ہجیرہ سے جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ،کپٹین سلام الدین ،سردار محمد ایوب خان ،چیئرمین زکوة تحصیل عباس پور چوہدری محمد نصیر ،سردار عبدالرزق خان ،اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گھمیر کے اندر اپنی مہم کا آغاز کر دیا۔