اے بی سی میں پہلی خاتون سربراہ کی تقرری

Michelle Guthrie

Michelle Guthrie

لندن (جیوڈیسک) آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے گوگل کی ایگزیکٹو مشیل گوتھری کی منیجنگ ڈائریکٹر طور پر خدمات حاصل کی ہیں۔وہ اے بی سی کے سربراہ مارک سکاٹ کی جگہ لیں گی۔یہ پہلا موقع ہے جب اس نشریاتی ادارے نے کسی خاتون کی اس عہدے کے لیے تقرری کی ہے۔

مشیل گوتھری 2011 میں گوگل کمپنی سے وابستہ ہوئی تھیں اور وہ فی الحال اس کے سنگاپور دفتر میں ہیں۔اے بی سی نے کہا ہے کہ انھیں مختلف میڈیا کمپنیز میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ ان میڈیا کمپنیوں میں فوکس ٹیل، بی سکائی بی اور سٹار شامل ہیں۔سابق میڈیا وکیل گوتھری اپریل سے مارک سکاٹ کی جگہ لیں گی۔مسٹر سکاٹ جو 2006 سے اے بی سی کے سربراہ ہیں انھوں نے رواں سال نشریاتی ادارے کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے اے بی سی میں نیوز 24 کا اضافہ کیا تھا اور نشریاتی ادارے کے بجٹ میں بڑی بڑی کٹوتیوں کا سامنا کیا تھا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم ٹرنبل مینیجنگ ڈائرکٹر کے ساتھ اڈیٹر ان چیف کی ذمہ داری کے خلاف ہیں۔