دوسروں کی اچھی اداکاری دیکھ کرجلن ہوتی ہے،رنبیرکپور

Ranbir kapooor

Ranbir kapooor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ وہ جب فلموں میں کسی کو اچھی اداکاری کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں اس سے جلن ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیر کپورکا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں ہونے والی سرگرمیوں سے باخبررہنا اچھا لگتا ہے اس کے علاوہ وہ فلم نگری میں موجود دیگرساتھیوں سے موازنہ بھی کرتے رہے ہیں

اسی وجہ سے وہ اپنے ہم عمر اورسینئیر اداکاروں کی فلمیں بھی دیکھتے ہیں اورجب وہ دوسرے اداکاروں کو بہترین پرفارمنس کرتے دیکھتے ہیں تو وہ جلن کا شکارہوجاتے ہیں کہ وہ ان فلموں کا حصہ کیوں نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ اداکاررنبیرکپور کی حالیہ ریلیزہونے والی فلمیں بامبے ویلویٹ بلاک بسٹرپرناکام ثابت ہوئی تھی۔