ایکشن فلموں میں زیادہ کام نہ کرنے کا افسوس ہے: شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک ہی طرح کی چیزیں کرکے وہ بور ہو جاتے ہیں۔ انھیں ایکشن بہت پسند ہے لیکن افسوس ہے کہ انھیں ماضی میں ایکشن رولز میں زیادہ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ بچپن میں انھیں جمناسٹک پسند تھی اور دوڑ میں بھی شرکت کرتے تھے، اس لیے انھیں فطری طور پر ایکشن پسند تھا لیکن افسوس ہے کہ انھیں ایکشن فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے مداح مجھ سے جو امید کرتے ہیں میں انھیں اپنی فلموں کے ذریعے وہ مہیا کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں لیکن ایک ہی طرح کے کردار کرکے وہ کبھی کبھار بور بھی ہو جاتے ہیں۔