اداکار جیکی چن کی فلم ڈریگن بلیڈ کا ٹریلر جاری

Jackie Chan Movie

Jackie Chan Movie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) تاریخی واقعات پر مبنی جیکی چن کی نئی ایکشن فکشن فلم’ڈریگن بلیڈ’کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اور چینی سینما کے مشترکہ تعاون سے بننے والی اس فلم کی ہدایات ڈینیئل لِی نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کمانڈر کے گِرد گھو م رہی ہے جو اپنے دستے کے ہمراہ راستہ بھٹک جانے والے رومن سپاہیوں کو شیطانی طاقتوں کی نرغے سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک پہنچاتا ہے۔

بہادری اور ہمت کی تاریخی داستان کی عکاسی کرتی اس فلم میں مرکزی کرداد جیکی چن اور جان کوسیک نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ اداکاراینڈریئن بروڈی، لوری پیسٹر، شوئی سوئن، لِنگ پینگ اور امانڈا وینگ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔65 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی اس ایکشن فکشن سسپنس فلم کو4ستمبر کو مختلف زبانوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔