اداکارہ دپیکا پڈکون کا ون ڈیزل کے ساتھ لنگی ڈانس

Vin Diesel with Deepika Padukone

Vin Diesel with Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی ہالی وڈ فلم ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ امریکا میں بولی وڈ کو بھی متعارف کروا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے ساتھی اداکارہ دیپکا پڈکون کے ساتھ لنگی ڈانس کرنے کی کوشش کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ون ڈیزل مشہور فلم چنئی ایسکپریس کے گانے لنگی ڈانس پر دیپکا کے ساتھ اپنے پاؤں پوری طرح نہیں چلا سکے اور شرما کر پیچھے ہٹ گئے۔

اس کے بعد دپیکا پڈوکون اپنے ساتھی اداکار ون ڈیزل کے ساتھ امریکی پروگرام دی لیٹ لیٹ شو میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس شو کے میزبان جیمز کارڈن نے دپیکا سے فرمائش کی کہ وہ انہیں لنگی ڈانس سکھائیں۔

اس کے بعد دپیکا پڈوکون نے جیمز کارڈن کو بھی لنگی پہن کر ڈانس کرنا سکھایا، اس ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ لنگی ڈانس دپیکا پڈوکون کی کامیاب بولی وڈ فلم چنئی ایکسپریس کا ایک گانا تھا، جس میں شاہ رخ اور دپیکا نے لنگی پہن کر ڈانس کیا تھا۔