افغان مصالحتی عمل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے چینی وزیراعظم: عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

Abdullah Abdullah

Abdullah Abdullah

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے افغانستان میں مصالحتی عمل اور تعمیر وترقی کے لئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے افغانسان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ یہاں ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیراعظم نے ملاقات میں افغانستان کو چین کی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح قراردیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ باہمیسٹرٹیجک شراکت داری قائم کرنے اور افغانستان کو اپنی آزادی کو برقرار رکھنے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سمیت سکیورٹی کے لئے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے افغانستان کی جانب سے چین کے اہم مفادات کیلئے ساتھ دینے پر افغانستان کا شکریہ ادا کیا۔ چین سیاست، معیشت، سکیورٹی اور ثقافت سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور میں افغانستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

چین اپنی کمپنیوں کی افغانستان کے صنعتی شعبے رابطہ سازی کو بہتر بنانے ، انفارمیشن انڈسٹری، زراعت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ ملاقات میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا چین افغانستان کا اہم ہمسایہ اور دوست ہے اور افغانستان باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔