افغانستان: ڈرون سے میزائل حملہ‘ طالبان کمانڈر کی تدفین کرنیوالے 34 جنگجو ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

خوست (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ خوست میں ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کی تدفین کرنیوالے 34 جنگجوئوں کو میزائل سے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

خوست کے نائب گورنر عبدالوحید پٹھان نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع علی شیرکے علاقہ بتی تنائی میں سہ پہر ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل فورسز کی گولہ باری سے ہلاک ہونیوالے طالبان کمانڈر کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم بتایا جاتا ہے کہ وہ طالبان کے مومن کوچی گروپ سے منسلک تھا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجو اپنے کمانڈر کی تجہیز و تکفین کیلئے چار گاڑیوں میں موقع پر پہنچے۔ انہوں نے نمازہ جنازہ کے بعد قبر کھودی اور جب تدفین میں مصروف تھے تو ڈرون نے میزائل سے نشانہ بنا دیا۔