افغانستان زمبابوے کو شکست دیکر مین راونڈ میں پہنچ گیا

Afghanistan Team

Afghanistan Team

ناگ پور (جیوڈیسک) افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر ایک سو چھیاسی رنز بنائے۔

آل راونڈر محمد نبی نے نصف سنچری سکور کی۔ سمیع اللہ شنواری نے تینتالیس اور محمد شہزاد نے چالیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سوستائیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان نے انسٹھ رنز سے کامیابی سمیٹ کر میگاایونٹ کے مین راونڈ میں جگہ بنا لی۔