ساتواں آل کراچی کورنگی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 14 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے اشتراک سے جاری ساتواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 14 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں الواجد اسپورٹس نے مد مقابل بلوچ ورنا کو 1-0سے ،نیشنل دوسرے میچ میں شاہین نے نذیر محمڈن کو 3-0سے ،تیسرے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے بلوچ یونین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،چوتھے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے بلوچ برادرز کو 7-0سے ،پانچویں میں ینگ جمال لانڈھی نے گلشن اسپورٹس کو 7-0سے ،چھٹے میچ میں شہزاد محمڈن نے سندھ مسلم گذری کو 4-2سے ،ساتویں میچ میں چنیسر بلو نے حیدری یونائٹیڈ کو 4-0سے ،آٹھویں میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے کورنگی جیم خانہ کو 3-1سے ،نویں میچ میں شہباز گرین نے ینگ ملیر کو 3-2سے ،دسویں میچ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے اصلاح بلوچ کو 4-2سے ،گیارہویں میچ میں الشہزاد کلب جام کنڈہ نے پیر بخش کو 2-0سے ،بارہویں میچ میں 36-Bسینٹر نے بلوچ کلب ملیر کو 5-4سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش ،نذر شباب ،مجاہد ،فاروق اور عبدالباقی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر