امریکہ کی لیبیا میں فضائی کاروائی، داعش رہنما ابو نبیل ہلاک
Posted on November 16, 2015
By Majid Khan
بین الاقوامی خبریں
America Air Operation in Libya
طرابلس (جیوڈیسک) امریکہ نے لیبیا میں فضائی کاروائی کرتے ہوئے داعش کے رہنما ابو نبیل کو ہلاک کر دیا ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق ابو نبیل لیبیا میں داعش کا سر غنہ تھا۔ ابو نبیل کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
رواں سال کے اوائل میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ابو نبیل کوداعش کے ترجمان کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ جس میں قبطی مسیحیوں کو پھانسیاں دی گئی تھیں۔
لیبیا میں داعش کے کسی لیڈر کے خلاف یہ پہلی امریکی کارروائی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com