امریکہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پٹھانکوٹ حملوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارراوئی کرے، پرویز اقبال

Pathankot Attack

Pathankot Attack

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا، چیئرمین ظفر اقبال سندھو، جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ودیگر عہدیداران طارق محمود قادری، رانا خالد محمود، چوہدری عبدالحمید، شیخ زاہد، مرزا دائود ابراہیم، میاں عابد، شکیل طاہر بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ ایک طرف تو بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان کو پھانکوٹ حملے پر کلین چٹ دیکر صاف لفظوں میں کہتی ہے کہ اس معاملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔

دوسری جانب امریکہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پٹھانکوٹ حملوں میں ملوث عناصر کیخلاف پاکستان کارراوئی کرے سوال یہ ہے کہ امریکہ شاہ نے زیادہ شاہ وفادار بننے کی کوشش کیوں کررہا ہے جن کے ملک میں واقعہ ہوا وہ پاکستان کو بے قصور قرار دے رہا۔

مگر امریکہ بھارت دوستی میں اتنا اندھا ہوچکا ہے کہ وہ پاکستان سے ”ڈومور”کا مطالبہ کررہا ہے یہ انتہائی تشویش ناک ہے دراصل جب سے چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے امریکہ اور بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ راہداری منصوبہ کسی صورت بھی مکمل نہ ہو۔

مگر تمام دشمن ملک اور قوتیں یاد رکھیں راہداری منصوبہ اب صرف سیاسی نہیں رہا دونوں پاک فوج کے سپہ سالار اس کے پیچھے کھڑے ہیں یہ منصوبہ ہرصورت مکمل ہوگا اور پاکستان ضرور ایشین ٹائیگر بنے گا۔لہذا امریکہ دروغ گوئی چھوڑ کر حق کا ساتھ دے اس میں سب کی بھلائی ہے۔