امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا سینئر رکن ابو فراس السوری ہلاک

Jet Plane

Jet Plane

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا سینئر رکن ابو فراس السوری ہلاک ہو گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ابو فراس القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کا ترجمان تھا۔ وہ شمالی شام میں النصرہ فرنٹ کے ایک اجلاس میں شریک تھا جب امریکی فضائیہ نے اسے نشانہ بنایا۔

ابو فراس شام کا شہری تھا اور اس نے انیس سو اسی اور نوے کی دہائی میں افغانستان میں لڑائی میں حصہ لیا تھا۔