امریکی وزیر دفاع کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

Haider al Abadi and Khaled al Obeidi

Haider al Abadi and Khaled al Obeidi

بغداد (جیوڈیسک) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور وزیر دفاع خالد العبیدی سے ملاقات میں وزیر دفاع کارٹر نے کہا کہ دو سو فوجی جلد ہی عراق پہنچ جائیں گے۔

امریکی فوجی عراقی فورسز کو جنگی حکمت عملی میں مشورے دیں گے۔ ان فوجیوں کی آمد سے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار ایک سو ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا عراقی فورسز نے موصل پر قبضے کے لئے اپاچی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے۔

وزیر دفاع کارٹر نے کہا عراقی زمینی افواج کی مدد کے لئے ایک اضافی لانگ رینج راکٹ آرٹلری یونٹ تعینات کیا جائے گا۔ عراق میں پہلے ہی دو راکٹ بیٹریاں تعینات ہیں۔