امریکی محکمہ دفاع کا داعش کے 80 جنگجو ہلاک کرنے کا دعوی

Libya Bombing

Libya Bombing

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے حملے کی فوٹیج جاری کی ہے جو دو بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے کی گئی۔ طیارے امریکی ریاست میسوری سے اڑے اور یہ مشن تیس گھنٹے کا تھا۔ جسکے دوران داعش کے ٹھکانوں پر ایک سو بم برسائے گئے۔

وزیرِ دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک جنگجوؤں میں چند ایسے بھی تھے،جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ یورپ میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔