عامر محمود کیانی نے بہترین قائد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ نوید افتخار چودھری

Meeting

Meeting

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری نے آج شمالی پنجاب پی ٹی آئی کے صدر عامر کیانی سے ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر عامر کیانی کی قیادت کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو جس انداز سے آپ کی معاونت حاصل ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں رہی۔عامر محمود کیانی نے نوید افتخار کو زبردست کارکردگی پر مبارک باد دی اور کہا نوجوانوں نے عمران خان کی آواز کو گلی گلی کوچے کوچے پہنچایا ہے۔

عامر کیانی سے اپنی گفتگو میں نوید افتخار چودھری نے کہا ضلع راولپنڈی پی ٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا آنے والے انتحابات میں نوجوان پارٹی کے نامزد امیدواران کی کامیابی میں سر دھڑ کی باز لگا دیں گے۔