اینٹی کرپشن کے افسر بھتہ لینا بند کر دیں: منظور وسان

Manzoor Wassan

Manzoor Wassan

کراچی (جیوڈیسک) خواب دیکھنے کے لئے شہرت رکھنے والے سندھ کے اینٹی کرپشن کے وزیر منظور وسان نے کرپشن کے خلاف کمر کس ہی لی۔

خواب غفلت سے بیدار ہونے کے بعد اینٹی کرپشن افسران کا اجلاس طلب کیا اور کرپشن کے خلاف اعلا ن جنگ کر دیا۔ افسران کو ہدایات کے ساتھ تنبیہ بھی کر ڈالی۔

اینٹی کرپشن افسران لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں ، افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات مل رہی ہیں وہ ماہانہ بھتہ لینے کی عادت ترک کر دیں۔

منظور وسان نے افسران کو ہدایت دی کے وہ کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کریں اور مقدمات کو منتطقی انجام تک پہنچائیں۔ اینٹی کرپشن افسران کام کریں تاکہ دوسروں اداروں کو اینٹی کرپشن کے معاملات میں مداخلت کا موقع نہ ملے۔