آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں نے پوری قوم کو متحد و یکجا کیا: زبیر حفیظ

Jamiat Award Show

Jamiat Award Show

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہا آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں نے پوری قوم کو متحد و یکجا کیا ہے، شہدائے اے پی ایس پوری قوم کا فخر ہیں ، سولہ دسمبر سانحہ مشرقی پاکستان و سانحہ پشاور کے با عث ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام فخر پاکستان فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا بکھری ہوئی قوم کو شہدائے پشاور نے اپنی قربانی کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، اے پی ایس کے طلبہ ہمارے لئے قابل فخر ہیں ، پوری قوم کا سر انہی کی بدولت فخر سے بلند ہوا ہے۔ ابھی تک سولہ دسمبر 1971ء کے زخم تازہ تھے کہ ملک دشمنوں نے قوم پر اسی دن گہری گائو لگایا۔ فیسٹیول میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام شہدائے اے پی ایس کے والدین کو فخر پاکستان ایوارڈ ز دئیے گئے۔

جبکہ سکولوں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے گئے۔ جس کے باعث بہت سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، ہر آنکھ اشکبار تھی، شہدا کے والدین نے اپنے بچوں کی یادیں فیسٹیول کے شرکاء کے سامنے بیان کیں، اس موقع پر ایم این اے عائشہ سید اور امیر جماعت اسلامی پشاور مشتاق خان نے بھی خطاب کیا۔

APS

APS

APS

APS

Award

Award

Festival

Festival

Jamiat

Jamiat