پاک فوج نے طارق فاطمی کی برطرفی کے نوٹیفیکشن کو مسترد کر دیا

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں۔ ڈان لیکس سےمتعلق نوٹی فکیشن نامکمل ہے جس بنا پر ہم اس نوٹی فکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور فوجی قیادت میں ‘ڈان لیکس’ کے بارے میں باہمی اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کی تردید کر دی ہے۔