آسٹریلیا کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

Australia Team

Australia Team

میلبورن (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

اسکواڈ میں اسٹیو او کیفی اور اسکاٹ بولانڈ کو ڈراپ کر دیا گیا۔ فاسٹ بولر جیکسن برڈ کی تقریباً 3برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2013ءمیں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

آسٹریلوی سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جیت کی صورت میں ہماری ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی، ہم نے متوازن ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ ٹیم فتوحات کے ساتھ وطن لوٹے گی۔

اعلان کردہ ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، عثمان خواجہ، ایڈم ووجز، شان مارش، مچل مارش، پیٹر نیول، جیمز پیٹنسن، پیٹرسڈل، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لائن، چیڈسیئرز اور جیکسن برڈ پر مشتمل ہے۔