آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کا فائنل آج ولیم سسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا

Williams Sisters

Williams Sisters

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کا فائنل آج ولیم سسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سرینا ولیمز تاریخ رقم کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ مینز سنگلز کے فائنل میں کل راجر فیڈرر اور رافیل نڈال میں جوڑ پڑے گا۔

سریناو ولیمز اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمز 2009 کے بعد پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔ ویمنز سنگلز کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔ سرینا ولیمز کے پاس تئیسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر جرمنی کی سٹیفی گراف کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے۔

مینز سنگلز فائنل میں روایتی حریف راجر فیڈرر اور رافیل نڈال اتوار کو آمنے سامنے ہونگے۔ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو سپینش اسٹار کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں کے درمیان کھیلے گئے چونتیس میچز میں نڈال تئیس اور فیڈرر گیارہ میں فاتح رہے۔