ایان علی کے خلاف کالا دھن سفید کرنے کے ٹھوس ثبوت ہیں، انٹیلی جنس ذرائع

Ayaan Ali

Ayaan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) ماڈل ایان علی کے خلاف کالا دھن سفید کرنے کے مقدمہ میں ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کو کافی شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پر کالا دھن سفید کرنے کے دھندے میں پس پردہ حقیقی مجرم پکڑے جانے کی امید ہے۔

ایان علی کی سرپرستی کرنے والے کئی ’’رابطوں‘‘ اور حقائق کا پتہ چلا ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ گوجرخان سے متعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کراچی کے ایک مہنگے علاقے میں پر تعیش اپارٹمنٹ کی مالک ہے لیکن وہ ذرائع آمدن بتانے سے قاصر ہے۔

انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیوکی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ ایان علی نے میر پورخاص سندھ کی رہائشی ایک خاتون سے11بنک ڈرافٹس کے ذریعے 2کروڑ20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔ اس خاتون کے نام کا بھی پتہ چل گیا ہے اور اس خاتون سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے ایئر لائنوں سے ماڈل ایان علی کے بیرون ملک سفراور ٹکٹ ادائیگی کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ان ایئرلائنوں سے پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے ماڈل کی ٹکٹوں کی رقم کس نے ادا کی؟انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کے پاس ماڈل کے 34 بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ دستیاب ہے لیکن ایان اپنی آمدنی کے ذرائع اوراپنے بیرونی دوروں کے مقصد کے بارے میں مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔